Headlines

    لوگوں میں بیٹھے ہوئے پیٹ میں گیس ہو جانا، شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، شرمندگی سے بچیں اور یہ طریقہ آزمائیں۔۔

    معدے میں تیزابیت اور گیس ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب ہم اپنی خوراک میں کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کرتے ہیں تو ہمارے جسم کے کچھ فرینڈلی بیکٹریا اور انزائمز مل کر اُسکی break downکرتے ہیں۔ جس کو fermentation بھی بولتے ہیں۔ جس کی وجہ سےجسم میں گیس بنتی ہے

     

     

    Advertisement

    Bloating کی وجہ سے آپ کو پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے ، پیٹ درد ہوتا ہےیا acidity ہوجاتی ہے۔ معدے میں تیزابیت غیر متوازن غذا کے استعمال سے ہوتی ہے۔ جس میں کاربوریٹڈ کولڈ ڈرنکس، فیٹی فوڈ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آلو، مٹر، بندگوبھی، بروکلی، میدے سے بنی ہوئی اشیاء، پاستا اور دالیں وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے استعمال سے بھی کچھ افراد کو جسم میں bloating ہو سکتی ہے۔

     

     

    Advertisement

    اگرچہ یہ تمام چیزیں صحت مند غذا کا حصہ ہیں اور ان کو غذا سے نکالا نہیں جاسکتا لیکن ہر شخص اپنی صحت کے لحاظ سے ان کو کم مقدار میں استعمال کر سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    مثلاً ان سبزیوں اور دالوں کو ہم لیٹ نائٹ نا لیں۔ اوور ایٹنگ کو نظرانداز کریں۔ کھانا وقت پر کھائیں اور سارے دن میں پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ کھائیں اور چبا کر کھائیں۔ کھانا کھاتے وقت باتیں نہ کریں کیونکہ باتیں کرتے وقت بھی ہم ہوا اپنے اندر لے کر جا رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تیزابیت ہو سکتی ہے۔

     

     

    Advertisement

    کھانا کھانے کے بعد بازاری میٹھی اشیا ء سے پرہیز کریں۔ چائے اور کافی بھی فوراً نہ لیں اور سموکنگ تو بالکل بھی مت کریں۔ کھانا ہمیشہ کھانے کےمقررہ اوقات میں کھائیں۔ کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی بھی معدے کی تیزابیت کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے اپنی غذا میں دہی کا استعمال لازمی کریں نیز لیمن گرین ٹی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں کو پانی میں ملا کر پی لیں یا پھر دارچینی کا قہوہ پی لیں۔ ان تمام کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی میں ورزش کو لازم کر لیں ۔ دن میں تین یا چار طرح کی ورزش لازمی کریں۔

     

     

    Advertisement

    ان تمام چیزوں کے باعث معدے کی تیزابیت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

     

    Advertisement