پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے آئندہ سینیٹ انتخابات میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
سینیٹ انتخابات میں کراچی سے حکمران جماعت کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عبدالحفیظ شیخ کو پارٹی کے ممبر نہیں ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے عبدالحفیظ شیخ کو پارٹی میں شامل ہونا چاہئے اور کچھ وقت گزارنا چاہئے اور پھر سینیٹرشپ کے لئے انتخاب لڑنا چاہئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کی صفوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا اور ظہور آغا کو دے دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں ٹکٹوں کے ایوارڈ پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہونا ہیں۔