Headlines

    وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو خوش کر دیا، پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان

    وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

     

    وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے رواں ماہ کے باقی دنوں تک ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔

    Advertisement

     

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنی سمری میں 16 فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 14.7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی۔

     

    Advertisement

    اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 13.61 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پر 7.43 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

     

    یکم فروری کو وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا تھا۔

    Advertisement

     

    وزیر اعظم نے پیٹرول پر 2.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 2.88 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

     

    Advertisement