Headlines

    نواز شریف کے کھانے کے متعلق کچھ انوکھی باتیں سامنے آگئیں، معروف صحافی نے سب بتا دیا

    نیوز ڈیسک (اعتماد ٹی وی) معروف صحافی اور اینکر ارشاد بھٹی نے اپنے شو میں نواز شریف کی خوش خوراکی کے کچھ دلچسپ حقائق سامنے رکھے۔

     

     

     

    انہوں نے بتایا “نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں قید کے پہلے دن ہی سے کھانا شریف فیملی کے گھر سے ہی آتا تھا۔ لیکن گھر سے جیل تک کھانا لاتے ہوئے کھانا ٹھنڈا ہوجاتا تھا جس پر نواز شریف کافی برہم ہوتے تھے اس کی وجہ سے شریف فیملی نے کھانا گرم پہنچانے کے لئے جیل کے پاس ایک گھر خریدا گیا جہاں سے کھانا پک کر آتا تھا۔

     

     

     

    نواز شریف کافی خوش خوراک ہیں اور ہر شخص کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا انہیں پسند نہ تھا۔ اس لیے ان کے پرائیویٹ شیف ان کے ساتھ سفر کرتے تھے۔

     

     

    چاہے یہ ملک سے باہر ہوں یا ملک کے اندر کہیں بھی کسی بھی جگہ ہوں، اسلام باد ہوں یا مری ان کے شیف ان کے ساتھ ہی ہوتے تھے۔ نواز شریف کے دور میں ہی ہوائی کیٹرنگ یعنی ہوائی جہاز میں کھانا بنانے کا رواج شروع ہوا۔ جو کہ ٹوٹل عوام کے خرچ پر ہوتا تھا۔ مطلب سیاسی دورہ ہو یا پرائیویٹ سب عوام کے دئیے گئے ٹیکس کے خرچے سے ہوتا تھا۔

     

     

     

    چونکہ نواز شریف کو کھانا گرم پسند تھا تو اس وجہ سے اڈیالہ جیل کے قریب ایک گھر خریدا گیا اور وہاں پر ان کا پرسنل شیف رکھا گیا اور پھر ان کو کھانا گرم دیا جانے لگا۔