اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نائب صدر کی حیثیت سے کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) میں شمولیت اختیار کر لی۔
ایک ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا، “میں نے کے پی ایل کو اس کے نائب صدر کی حیثیت سے جوائن کیا ہے۔ اور ارادہ کیا ہے کہ پاکستان میں نچلی سطح کی کرکٹ کو آگے لے ک آنا ہے۔
54 سالہ وسیم نے کہا کہ باصلاحیت کرکٹرز کو کے پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔
“کشمیر میں ہماری نوجوان نسل کو موقع نہیں ملتا لیکن یہ لیگ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ ایک ڈومیسٹک لیگ ہے اور ظاہر ہے کہ آپ اس کا موازنہ پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سے نہیں کرسکتے ہیں، جو ایک بین الاقوامی لیگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ “اس لیگ کے پیچھے مقصد نوجوانوں کو اے جے کے سے مستقبل میں پاکستان کے لئے کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ لہذا میں ہر نوجوان کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اور کے پی ایل کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔