Headlines

    اخروٹ کے ایسے فوائد کہ آپ جان کر کبھی اس کو کھانا نہیں چھوڑینگے۔

    اخروٹ بنیادی طور پر خشک میوہ جات کی جُز میں آتا ہے سردیوں میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ اور کچھ لوگ اخروٹ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط ہے ایک دن میں صرف دو اخروٹ استعمال کرنے چاہیے اور وہ سردی یا گرمی کسی بھی موسم میں کئے جا سکتے ہیں لیکن ایک دن میں صرف دو ہی ہونے چاہئیں۔

     

    اخروٹ میں اومیگا3 ہے جو کہ آپ دل کے لئے بہت اچھا ہے یہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے کا کام کرتا ہے جن لوگوں کو کولیسٹرول کا مسئلہ ہے وہ لگاتار دو اخروٹ کا استعمال کرتے رہیں تو ان کا کولیسٹرول بہتر ہو جائے گا اور کیونکہ کولیسٹرول کا تعلق دل کی بیماریوں سے ہوتا ہے تو اس کے استعمال سے ان میں کمی واقع ہو گی۔

    Advertisement

     

    بلڈ پریشر کے مریض اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ سے کر سکتے ہیں اخروٹ ایک فیٹی ایسڈ ہے اور اس کا ہماری جلد کو صحیح رکھنے میں اہم کردار ہے۔ دماغ کی تیزی کے لئے بادام کے ساتھ ساتھ اخروٹ بھی اتنے ہی لازم ہیں۔ اسکے علاوہ وزن کو کم کرنے کے لئے اخروٹ کا استعمال کیا جاتا ہے یہ آپ کو ہر وقت کی بھوک سے بچاتے ہیں۔

     

    Advertisement

    اگر کبھی آپ کو بہت زیادہ بھوک محسوس ہو تو آپ اخروٹ اور ایک گلاس دودھ کا لے لیں۔
    اسکے علاوہ ناشتے میں اخروٹ کر استعمال کرنے سے آپ سارا دن کی غیر ضروری بھوک سے بچ جائیں گے۔ شوگر کے مریض بھی اسکا استعمال کر سکتے ہیں یہ شوگر کنٹرول کرنے میں بہترین مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

     

    Advertisement