Headlines

    مشاہد اللہ خان کے بارے میں خبر سن کر، مختلف نامور صحافیوں اور سیاستدانوں کے تاثرات۔ تفصیلی رپورٹ میں جانئے۔

    مشاہد اللہ خان کے بارے میں خبر سن کر، مختلف نامور صحافیوں اور سیاستدانوں کے تاثرات۔ تفصیلی رپورٹ میں جانئے۔

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 17 فروری 2021 کی رات کو یہ خبر موصول ہوئی کہ نوازلیگ کے اہم رکن سینٹر مشاہد اللہ خان اس دنیا سے چل بسے ہیں، جس پر مریم نواز نے افسوس انداز میں کہا کہ ان کے والد جیسا پیار دینا والا شخص، اس دُنیا سے چل بسا، جس سے وہ بہت افسردہ ہے۔

     

    مشہور اینکر پرسن اور تجزیہ نگار حامد میر نے کہا کہ اللہ پاک مشاہد اللہ خان کے درجات بلند کرے، انہے سینکٹروں نہیں، ہزاروں اشعار یاد تھے اور وہ اپنی حق گوئی کے لئے اکثر ان کا استعمال کرتے رہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انکی برجستہ شعر گوئی کبھی نہیں بھول پائینگے۔

     

    مشہور یوٹیوبر اور صحافی جناب منصور صاحب کا کہنا ہے کہ جمہوریت نے ایک بہت ہی بہادر شخص کو کھو دیا آج۔ پاکستان کے شو ہوسٹ وسیم بادامی کا کہنا ہے کہ بہت افسوس والی خبر ہے، اللہ ان کی آگے کی منزلیں آسان کریں۔

     

    وزیراعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ یہ خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ وہ ایک بڑے سیاستدان اور شفیق انسان تھے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

     

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے دُنیا نیوز کی مشاہداللہ خان کے بارے میں دی گئی خبر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خدا ان کی مغفرت کریں۔

     

    پاکستان کے آفشیل پیچ سے پیغام جاری کیا گیا مشاہد اللہ کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، انہوں نے کہا کہ وہ اچھے سیاستدان تھے اور نواز لیگ کے سئنیئر رہنماء تھے۔ مزید درخواست ک گئی کہ ان کے لئے اور ان کے اہل خانہ کے لئے دُعا کی جائے۔

     

    چئیرمین پارلیمانی کیمیٹی برائے کشمیر امور شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ خبر سن کر بہت دُکھ ہوا۔ اللہ ان کو جنت میں عالیٰ مقام عطا کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی خیبر پختونخواہ مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ بہت دکھ والی خبر سننے کو ملی اور ان کے خاندان کے لئے ان کی دل سے تعزیت ہے۔

     

    کھیلوں کی خبروں کے صحافی مرزا اقبال بیگ کا کہنا ہے کہ بہت دُکھ ہوا سینٹر مشاہداللہ کی خبر سُن کر۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت کرکٹ سے محبت کرنے والے شخص تھے اور ان کے گراؤنڈ میں آکر میچ دیکھا کرتے تھے، سیاست میں آنے سے پہلے۔

     

    مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ راجہ ناصر کا کہنا کہ انہیں سینٹر مشاہد اللہ خان کے بارے میں خبر سن کر بہت بُرا لگا۔ انہوں نے مشاہد اللہ کی فیملی اور نواز لیگ کے لوگوں سے تعزیت بھی کی۔

     

    پیپلز پارٹی کے آفیشل پیج سے پیغام جاری کیا گیا کہ پارٹی کے چئیرمیں بلاول بھٹو زرداری کا سینٹر مشاہداللہ خان کے بارے میں خبر سُن کر اظہار دکھ و افسوس۔ ان کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ نے جمہوریت کے لئے ڈٹ کر آواز اُٹھائی۔ ان کا کہنا ہے کہ دُعا گو ہے کہ اللہ ان کی تمام منزلیں آسان کریں۔