اہم خبریں

رکئیے! کیا آپ نے بھی گھر بلی پالی ہوئی ہے، تو یہ حدیث سن لیں۔۔

اسلام میں بلی کھانا حلال نہیں ہے لیکن اس کو پاکیزہ اور طاہر بتایا گیا ہے۔ بلی کو انسان نے قریباً سو سال پہلے سُدھایا /پالتو بنایا تھا۔ افریقی جنگلی بلی کی ایک قسم کو پالتو بلی کے آباؤ اجداد میں سے سمجھا جاتا ہے۔ آنحضورﷺ نے بلیوں سے حسن سلوک کی تلقین کی ہے۔

 

سیدنا عبداللہ ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ آنحضورﷺ نے فرمایا کہ ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب ہوا اور وہ جہنم میں گئی کیونکہ اُس نے ایک بلی کو قید کر کے رکھا یہاں تک کے وہ دنیا سے چل بسی۔ اسکے علاوہ بھی بلیوں سے متعلق بہت سی احادیث اور روایات ہیں۔

Advertisement

 

ایک روایت کے مطابق بلی اگر کسی چیز میں سے کچھ پی جائے یا کھالے تو وہ کھانا یا پانی نجس نہیں ہوتا۔

 

Advertisement

حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ میں نے حضورؐ کو بلی کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

 

گھر میں بلی پالنے کے متعلق فقہاء کا بیان ہے کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے بلی کوئی موذی یا نجس جانور نہیں ہے۔ کچھ مذاہب نے بلی کو عقیدت کی وجہ سے پوجا۔ کچھ میں حلال سمجھ کر اس کو کھایا جاتا ہے لیکن اسلام نے ان کے خلاف بلی کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے اور بلیوں سے حسنِ سلوک کی تلقین کی ہے۔ جیسا کہ حضرت ابوہریرؒہ کا نام ہی بلیوں والا پڑ گیا تھا۔

Advertisement

 

ابوہریرہ کے نام کے بارے میں مورخین میں اختلاف ہے کچھ نے لکھا ہے کہ اسلام قبول کرنے سے قبل اِن کا نام عبدالشمس تھا۔ اور کچھ کا کہنا ہے کہ اسلام لانے کے بعد عبدالرحمٰان رکھا گیا۔ کسی نے عمر بن عامر لکھا تو کسی نے عبداللہ بن عامرلکھا جب کہ آپ کی کنیت ابو ہریرہؒ ہے اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ کے پاس ایک بلی تھی جسے آپ ساتھ رکھتے تھے۔

 

Advertisement

ایک مرتبہ ابوہریرہؒ نے دیکھا کہ ایک بلی دھوپ کے باعث دیوار کے ساتھ چپکی ہوئی ہے تو آپؒ نے اُسے اٹھایا اور آستین کے نیچے چھپا لیا۔

 

ماہرین کے مطابق بلی گھر میں پالنے سے انسان میں ڈیپریشن کم ہوتا ہے اس کے بالوں میں بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو ڈیپریشن کو کم کرتے ہیں۔ ماہرین کے تجربات کے مطابق بلی کی اوسط عمر 13 سے 17 سال ہوتی ہے بلی کی مونچھوں میں سنسر ہوتا ہے جو جگہ کے فاصلے، حجم اور جانوروں کی اقسام کے بارے میں پتہ لگاتا ہے۔ یہ کام وہ رات کے اندھیرے میں بھی کر لیتی ہیں۔

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago