انار ایک مشہور اور قدیم پھل ہے۔ انار کو کھانے یا اس کے چھلکوں کوجسم کے بیرونی حصوں پر لگانے سے ہمیں بہت سارے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ انار کا رَس ہماری صحت کے لئے بہت زیادہ مفید ہے کیونکہ انار کے رَس میں بہت زیادہ وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ کبھی کبھی ہم انار کے دانوں کو چبا کر پھینک دیتے ہیں اور کبھی ہم اس کے چھلکےکو کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں تو یہ ہماری سب سے بڑی بے وقوفی ہے۔
انار کے بیچوں کو دھوپ میں سوکھا کر ان سے بہت سارے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں جو ہم انسانوں کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہیں۔ اگر ہم انار کے بیچوں کے سفوف میں پانی ملاکر کلیاں کریں گے تویہ ایک بہت اچھے ماؤتھ واش کی طرح کام کرتا ہے کیونکہ اس میں جراثیموں کو ختم کرنے کی بہت صلاحیت ہوتی ہے جو ہمارے منہ کے تمام جراثیموں کو ختم کردیتا ہے۔ اگر ہمارے حلق میں ورم ہو تو اس پانی سے غرارے کرنے سے ہمارا گلا بلکل ٹھیک ہو جائے گا۔ اگر ہم انار کے چھلکوں کو خشک کر لیں اور پھر ان کا سفوف بنا لیں اور ساتھ ہی اخروٹ کے چھلکوں کو پیس کر ان کا سفوف تیار کرکے انار کے سفوف کے ساتھ ملالیں تو یہ ایک بہترین قسم کا منجن تیار تیار ہو جاتا ہے۔