آپ کے پیاروں کو دنیا سے جانے کے بعد بھی کیمیکل لگا کر ہمیشہ کے لیے اصلی شکل میں محفوظ کرنے والا شخص۔۔
فروری 2019 روزنامہ پاکستان محمد جہانگیر خان جانوروں اور پرندوں سے بہت لگاؤ رکھنے والے انسان ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کو پرندوں سے بہت زیادہ پیار ہے اور ان کے پاس ہر طرح کے پرندے ہیں لیکن بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان کے کچھ پرندے بیمار پڑ جاتے اور پھر بیماری کی وجہ سے ان کی روح پرواز کر جاتی ہے اور ان کے جانے کا انہیں بہت دکھ ہوتا تھا۔
محمد جہانگیر کا کہنا ہے کہ پرندوں اور جانوروں کی زندگی ختم ہونے کے بعد بھی ان کو ان کے اسی حالت میں اپنے پاس رکھنے کے لئے ان کو سٹف(محفوظ) کرنا پڑتا ہے اور پرندوں کو محفوظ کرنا ان کا خاندانی کام ہے جو سب سے پہلے ان کے دادا کرتے تھے پھر والد صاحب، تایا اور اب وہ خود کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے دادا کے محفوظ کئے ہوئے جانوروں میں بارہ سنگھا اور بہت سارے دوسرے جانور بھی شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ پرانے زمانے میں جانوروں کو محفوظ کرنے کے لئے ایسے جدید کیمیکل نہیں استعمال کیے جاتے تھے جیسے کہ اب ہم پرندوں جانوروں کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
مزید ان کا کہنا ہے کہ میرے تایا صاحب نے ایک زیبرا کا بھی محفوظ کیا تھا جو کہ پچاس سال پرانا ہے اور ابھی تک بالکل صحیح شکل میں ہمارے پاس موجود ہے۔ جہانگیر صاحب کا کہنا ہے کہ وہ جانوروں کی زندگی ختم ہونے کے بعد ان کی جلد کو اتارتے ہیں انہیں اندر سے خاص کیمیکل لگایا جاتا ہے اور پھر ان کے وزن کے حساب سے انہیں روئی یا کسی اور چیز سے بھر دیا جاتا ہے۔
وہ ہر قسم کے جانور کا محفوظ کر چکے ہیں جن میں چیتا، شیر اور زرافہ بھی شامل ہے اور خلوت کے کام کے دوران نمک، کینچی اور کٹر استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جون جولائی کی برسات کے بعد ہم محفوظ ہوئے پرندوں اورجانوروں کی صفائی کرتے ہیں یا ان پر کیمیکل لگاتے ہیں تو پھر اس سے وہ کافی زیادہ عرصہ تک اپنی اصل حالت میں رہتے ہیں۔ جانگیر خان کے پاس جانوروں اور پرندوں کو محفوظ کرنے کا لائسنس ہے۔
جو ان کے دادا نے بنوایا تھا اور پھر ان کے چچا نے اپنے نام پر کروایا اور پھر والد صاحب نے اور اب یہ خود کام کر رہے ہیں اس کے ساتھ ان کا کہنا ہے کہ یہ کام نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرونی طرز پر بھی کیا جاتا ہے۔ اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ہم کسی جانور یا پرندے کو بہت زیادہ چاہتے ہیں اور اسے ہمیشہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں محفوظ کر کے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More