خدا اور محبت کے پہلے دو سیزنز کے بعد صارفین کو بڑی شدت سے سیزن 3 کا انتظار تھا ۔ جیسے ہی اس ڈرامے کہ پہلی قسط نشر کی گئی تو صارفین نے اس پر مختلف رائے دی، کچھ کے تبصرے بہت دلچسپ تھے، کچھ لوگوں کو کرداروں کی اداکاری پسند آئی۔
فیروز خان اور اقراء عزیز کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ فیروز خان اور اقراء عزیز کی جوڑی کو ڈرامے کے ٹائٹل سونگ سے ہی کافی پسند کیا جارہا تھا۔ اس ڈرامے کے باقی کرداروں کو بھی کافی پذیرائی ملی۔ اس کے علاوہ ڈرامے کے لئے منتخب کیا گیا صوفیوں کا شہر ملتان بھی پسند کیا گیا ہے۔ صارفین ڈرامے کی وجہ سے ملتان کی سیر کے لئے بے چین ہو رہے ہیں۔
ڈرامے کے مرکزی کردار فیروز خان کے مطابق وہ بھی صوفیوں کے اس شہر سے بہت متاثر ہیں۔ اور وہ اس ڈرامے کو لے کر صارفین کی رائے جاننے کے لئے پرجوش ہیں۔ اس ڈرامے کا ٹائٹل سونگ جو کہ راحت فتح علی خان نے گایا ہے اُس کی بھی بہت پذیرائی کی گئی ہے۔
غرضیکہ ڈرامے کے مرکزی کرداروں سے لے کر، ماحول ، جگہ اور موسیقی سب کو صارفین نے بہت سراہا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More