امریکہ کی ریاست مشی گن میں اس وقت برف کے باعث گھر اور سڑکیں برف میں چُھپی ہوئی ہیں۔
امریکہ کی ریاست مشی گن میں اس وقت برف کے باعث گھر اور سڑکیں برف میں چُھپی ہوئی ہیں۔
گھروں کے گیراج ، سوئمنگ پول، پارک سب کچھ برف کی دبیز تہہ میں چھپے ہوئے ہیں۔ یہ برف وقت گزرنے کے ساتھ سخت سے سخت تر ہو جاتی ہے کیونکہ درجہ کم ہوکر 0 سلسیس ہو جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے اگر برف کو نہ ہٹایا گیا ہو تو وہ پتھر کی طر ح سخت ہو جاتی ہے۔ جو کہ بہت زیادہ پریشانی کی بات ہے۔
ایسی برف پر پھسلن بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جسکی وجہ سے ڈرائیونگ کر نا مشکل ہوتا ہے نیز بوڑھے لوگوں کے لئے پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے۔
اگر وہ پھسل گئے تو اُن کو کافی شدید چوٹ آ سکتی ہے۔ اب تک برف کے طوفان کی وجہ سے 2.5 تا 3 فٹ برف پڑھ چکی ہے۔
بچوں کے جھولے برف باری کے اس موسم میں ماہرین کے لئے برف ماپنے کے آلات بن جاتے ہیں۔
برف باری کا یہ طوفان امریکہ کی کچھ گرم ریاستوں پر بھی پھیلا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے کچھ جگہوں پر درجہ حرارت فریزنگ لیول پر جا چکا ہے۔
ایسے موسم میں بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانا حکومت کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ برف کو صاف کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ برف پر چلا نہ جائے کیونکہ چلنے کی صورت میں وہ سکٹر کر آئس بن جاتی ہے۔ جس کو صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔