اہم خبریں

دنیا کے مشہور دریا، جہاں اب بھی سونا پایا جاتا ہے

واشنگٹن: دنیا کے اکثر دریاؤں کی گزرگاہ میں سونے کے ذخائر پائے جاتے ہیں اور ان میں گھلے سونے کے ذرات شامل ہوتے رہتے ہیں۔ ارضیاتی عمل کے تحت اب بھی دنیا میں بہت سے دریا ایسے ہیں جہاں سونے کے ذرات اور بڑے ڈلے بھی ملے ہیں۔

 

انیسویں صدی میں سونے کی تلاش کی ایک دوڑ شروع ہوئی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے ۔ تاہم دنیا میں اب بھی بعض دریائی مقامات ایسے ہیں جہاں عام افراد بھی سونے کی تلاش کرسکتے ہیں۔ ایسے دریا امریکہ میں بہت زیادہ ہے اور کچھ کناروں پر معمولی فیس کے عیوض عام افراد بھی سنہرے خزانے کے لیے اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔ اس سے قبل کیلیفورنیا میں سونے کا سب سے بڑا ڈلہ بھی ایک عام فرد نے ہی تلاش کیا تھا۔

Advertisement

گلگت، بلتستان، پاکستان

پاکستان میں دریائے گلگت سے سونے کے ذرات ملتے ہیں۔ اس ضمن میں 4000 سال قبل یونانی مؤرخ، ہیروڈوٹس نے بھی اس علاقے مٰیں سونے کے ذرات کا احوال بیان کیا ہے۔ آج بھی یہاں کے لوگ سونے کے ذرات تلاش کرتے ہیں اوربسا اوقات بڑے ذرات بھی مل جاتے ہیں۔

 

Advertisement

 

سونے کی تلاش کے لیے اب بھی دنیا کے کئی دریا مشہور ہیں۔ اس فہرست میں امریکا کے کئی دریا شامل ہیں۔

رِیڈ گولڈ مائن، شارلوٹ، امریکا

 

Advertisement

امریکا میں واقع ریڈ گولڈ مائن کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے۔ 1799 میں ایک شوقیہ مہم جو شخص، کونراڈ ریڈ یہاں سے گزررہا تھا کہ اس کی نظر سونے کے ایک ٹکڑے پر پڑی۔ جب اسے اٹھایا گیا تو یہ 17 پاؤنڈ یعنی ساڑھے سات کلوگرام کا ٹکڑا تھا۔

 

اب بھی لوگ رِیڈ گولڈ مائن کی طرف آتے ہیں اور اپنا نصیب آزماتے ہیں اور ان میں سے بعض خوش نصیبوں کو سونے کے ذرات ملتے رہتے ہیں۔

Advertisement

کرو کریک، الاسکا، امریکا

الاسکا کے سرد صوبے میں نصف میل کا علاقہ ہے جہاں عام افراد جاتے ہیں اور اپنا نصیب آزماتے ہیں۔ اس ضمن میں باریک چھلنی سے مٹی کو چھان کر دیکھا جاتا ہے اور اس طرح سونے کے چھوٹے اور بڑے ذرات مل جاتے ہیں۔ م

 

Advertisement

کروکریک میں پانی کے نیچے بہاؤ والے مقام پر سونا ملنے کے اقدامات زیادہ ہوتے ہیں۔

دریائے امریکا، کیلیفورنیا، امریکا

 

Advertisement

دریائے امریکا (امریکن ریور) میں سونے کی تلاش کی دوڑ 1848 میں شروع ہوئی تھی۔ سب سے پہلے دریا کے کنارے کولوما کے مقام پر اس کے آثار ملے ۔ دریائے امریکا کے دو مقامات پر عام افراد کو مٹی چھاننے اور سونا ڈھونڈنے کی عام اجازت ہے۔ اگرچہ یہاں پائے جانے والے سونے کی مقدار کا ریکارڈ موجود نہیں لیکن لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی اپنی قسمت آزماتی ہے۔

رائے پیچ، نیواڈا، امریکا

 

Advertisement

یہ علاقہ ماحوبہ پہاڑیوں کے پاس موجود ہے۔ یہاں پر خاص شکل کے سونے کے ذرات مل سکتے ہیں۔ خوبصورت شکل کے سونے کے ذرات نودرات جمع کرنے والے ہاتھوں ہاتھ خرید لیت ہیں۔

 

واضح رہے کہ سونے کے ذرات یہاں کی نرم مٹی میں پائے جاتے ہیں۔ لوگ یہاں چھلنی اور دھاتی ڈٹیکٹر سے اپنی قسمت آزماتے ہیں۔ اس جگہ سرکاری اراضی سے سونا اٹھانے اور لے جانے کی اجازت ہے۔

Advertisement

دریائے کلنڈائک، یاکون، کینیڈا

اس مقام میں ایک جگہ بونینزا کریک ہے (جس کا پرانا نام ریبٹ کریک تھا)۔ یہاں پر پہلی مرتبہ 1896 میں سونا ملا تھا۔ چونکہ یہ علاقہ بہت بڑا اور مناسب سے، اسی لیے لوگوں کی بڑی تعداد اپنی قسمت آزمانے یہاں آتی رہتی ہے۔

لیکن یہاں صرف اسی علاقے سے سونا نکالا جاسکتا ہے جو اراضی وفاق کے زیرِ اہتمام ہوتی ہے۔ اگر کوئی جگہ مقامی افراد یا قبائل کے زیرِ اثر ہے تو پہلے ان سے اجازت لینا ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کو یہاں فرسٹ نیشن پیپل کہا جاتا ہے۔

Advertisement

دریائے ’ایئرو‘ اوٹاگو، نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں سونے کی تلاش ایک اچھا مشغلہ ہے۔ اس ملک میں بہت جگہ پر سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ساؤتھ آئی لینڈ میں اوٹاگو کا شہر اپنی بین الاقوامی اوٹاگو یونیورسٹی کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں ایئرو ریور قیمتی پیلے ذرات کی وجہ سے مشہور ہیں۔

یہاں ایک چھوٹا سا علاقہ ’ایئروٹاؤن‘ سونا ڈھونڈنے کی سب سے بہترین جگہ ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت عوام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنی قسمت ضرور آزمائیں۔ مقامی افراد کی بڑی تعداد یہاں سونے کی تلاش میں آتی ہے۔

Advertisement

دریائے ایلوو، اٹلی

اٹلی کے شہر پائیڈمونٹ میں دریائے ایلوومیں سونے کے ذرات پائے جاتے ہیں۔ عوامی اراضی پر لوگو یہاں سونے کے ذرات تلاش کرسکتے ہیں۔ اگرآپ کو 5 گرام سونا مل گیا ہے تو وہ کسی کو بتائے بغیر آپ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ اس سے زائد ملنے والے سونے سے حکومت کو آگاہ کرنا ہوگا

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago