ویسے تو جو کپڑا یا اُس کا کچھ حصہ جو ناپاک ہوتا ہے اُس کپڑے یا حصے کو الگ سے پانی میں دھو لیں۔ اور جب یقین جو جائے کہ یہ صاف ہو گیا ہے تو اسکو باقی کپڑوں کے ساتھ مکمل دھولیں۔
ویسے تو جو کپڑا یا اُس کا کچھ حصہ جو ناپاک ہوتا ہے اُس کپڑے یا حصے کو الگ سے پانی میں دھو لیں۔ اور جب یقین جو جائے کہ یہ صاف ہو گیا ہے تو اسکو باقی کپڑوں کے ساتھ مکمل دھولیں۔
اکثر لوگ اس چیز کا علم نہ ہونے کی وجہ سے پاک اور نا پاک کپڑوں کو اکٹھا دھو دیتے ہیں شریعت میں انجانے میں ہوئے کاموں پر چھوٹ ہے، لیکن جانتے بوجھتے ہوئے ایسا کرنا پسندیدہ عمل نہیں ہے۔
اگر غلطی سے کسی نے ناپاک کپڑے اکھٹے دھو دیئے ہیں تو آپ ان کپڑوں کو تھوڑا تھوڑا کر کے مثلاً ایک سوٹ کو ایک بالٹی پانی میں ڈبو کر رکھیں اور نلکہ کھول کر پانی بہنے دیں کپڑے پانی کی سطح سے نیچے ہوں اور کچھ پانی بہنے کے بعد ان کو خشک ہونے کے لئے ڈال دیں۔ ایسے تمام کپڑوں کے ساتھ یہی عمل کریں۔
زیادہ بہتر عمل یہی ہے کہ ناپاک کپڑے جن پر نجاست لگی ہو یا نہ لگی ہو ان کو الگ سے ہی دھویا جائے اور اچھی طرح دھویا جائے کہ آپ کو یقین ہو جائے اب اس میں سے کوئی بدبو نہیں آرہی اور اتنا پانی بہائیں کے کپڑا مکمل صاف ہوجائے تو وہ کپڑا پا ک ہوجائے گا۔