ویسے تو پاکستان میں بہت سے مہم جو لوگ ہیں جو روز نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں لیکن ایک ہمت والے پاکستانی لڑکے نے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر پورے پاکستان کی سیر کی۔ اس لڑکے کا نام ارسلان ہے۔
ارسلان کے مطابق وہ دنیا کو پاکستان کی مثبت سائیڈ دیکھانا چاہتے ہیں عموماً یہی دکھایا جاتا ہے پاکستان میں برائی ہے لوگوں میں نفسا نفسی عام ہے کوئی کسی کی مد د نہیں کرتا۔ ان حالات میں ارسلان نے ایک نیا ایڈونچر کرنے کا سوچا۔
اور اللہ کا نام لے کر اس کا آغاز کیا۔ اُن کے مطابق وہ ہر کسی سے لفٹ لے لیتے رکشہ، موٹر سائیکل، کار وغیرہ سے بھی۔ کار خواہ چھوٹی مہران ہو یا لینڈ کروزر انہوں نے سب سے لفٹ لینے کی کوشش کی۔ اُن کے مطابق پاکستان میں ابھی بھی بہت سے لوگ نیک دل رکھتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ٹرک کا سفر لمبا ہوتا ہے اس لئے انہوں نے اپنے اس سفر کا زیادہ حصہ ٹرکوں سے لفٹ لی۔ اور پھر ٹرک ڈرائیور نے ان کو اپنا مہمان سمجھ کر کھانا بھی کھلایا اور جب نیند آئی سو گئے۔
ارسلان نے اپنے اس سفر میں جس سے لفٹ کی اُس کے ساتھ یادگاری کے لئے ویڈیوز بھی بنائی۔ اُن ویڈیوز کی مدد سے وہ دنیا میں پاکستان سیاحت کا مثبت انداز دکھائیں گے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More