اہم خبریں

بہہنگ صرف غلط کام ہی نہیں بلکہ اس سے ایسا کام بھی لے سکتے ہیں جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو۔۔

دنیا بھر میں بہہنگ کے پودے کا استعمال دوا سازی میں ہوتا ہے۔ بالخصوص پین کلرز کے لئے یہ بہت ہی فائدہ مند ہے۔ حالانکہ بہہنگ کا نام سے ہی لوگ تصور ذہن میں لاتے ہیں کہ یہ ایک غلط قسم کا مشروب ہے، پاکستان میں اس کا استعمال ممنوع ہے۔ جدید دور کی ترقی کے ساتھ اس کو مختلف اشیا کو بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

 

Advertisement

اس کے پودے کو کپڑا اور بیگ بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جوکہ بہت مہنگے بِکتے ہیں۔پاکستان میں چونکہ کپاس کی پیداوار کمی کا شکار ہے اس لئے ایسی صورتحال میں بھہہنگ جو کہ خود رو پودا ہے اور اسکی چھال سے کپڑا بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے 20 ٪ بہہنگ اور 80 فیصد فائبر سے تیار کیا گیا یہ کپڑا بہت مضبوط ہے۔ اس سے پاکستان میں کپاس کی ناکافی پیداوار سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اُن میں کافی حد تک کمی ہو جائے گی۔

 

 

Advertisement

پاکستان کی ٹیکسٹائیل انڈسٹری کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اس بات پر غور کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں یہ ادویات ساز، دھاگہ سازی میں استعمال ہو رہی ہے۔ کیونکہ یہ ایک خود رو پودا ہے تو اس کو اُگانے کے لئے کسی خاص قسم کے ماحول کی ضرورت نہیں۔

 

 

Advertisement

دنیا بھر میں کاٹن سلک کپڑا 3 گنا زیادہ مہنگا بِکتا ہے اگر پاکستان بھانگ کی کاشت کاری کرے تو اس سے کپڑا تیار کرنے کی لاگت میں کافی کمی آئے گی۔ دنیا بھر میں کاٹن HEMP کے کپڑے کی ڈیمانڈ ہے اور پاکستان کے پاس یہ کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے اس کے لئے کاٹن تیار کرنے والی میشنری میں ہی کچھ ردو بدل کے ساتھ اس کپڑے کی تیاری کی جا سکتی ہے جس سے کپڑا تیار کرنے کی لاگت میں مزید کمی آئے گی۔

 

 

Advertisement

پاکستان کو اس پودے کی کاشت ڈومیسٹک سطح پر کر کے اس کا کپڑا تیار کرنا چاہیے اور ایکسپورٹ بڑھا کر ملکی معشیت کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago