اہم خبریں

اپنی کزن کو پسند کرتا تھا ایک مرتبہ اسکو پیسوں کی ضرورت پڑی تو وہ مدد مانگنے میرے پاس آئی اور میں نے اُسکی مجبوری کا فائدہ اُٹھانا چاہا۔۔

بنی اسرائیل کے دور کا ایک واقعہ ہے تین دوست سفر پر جا رہے تھے راستے میں ایک غار میں آرام کے لئے رُکے تو ایک مشکل آئی کہ پہاڑ کا دہانہ چٹان کی وجہ سے بند ہوگیا اور تینوں دوست اندر بند تھے۔ غار سے باہر آنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔اُن تینوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اپنی گزشتہ زندگی میں کی گئی نیکیوں کا واسطہ اللہ کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں رب کریم ہماری مدد کرے گا۔

 

 

Advertisement

پہلے دوست نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کی خدمت کی ہے ہمیشہ خود پر اُن کو فوقیت دی ہے۔میں بکری کا دودھ سب سے پہلے والدین کو دیتا تھا پھر اپنے بچوں کو اور ایک دن میں گھر آیا تو والدین سو چکے تھے اور میں دودھ کا پیالہ پکڑے رات بھر اُن کے سرہانے کھڑا رہا صبح اُٹھے تو ان کو دودھ دینے کے بعد اپنے بچوں کو دیا۔ اے اللہ اگر میں نے یہ نیکی تیری رضا کے لئے کی ہے تو مجھے اس مشکل سے نکال، اور ہماری مدد فرما۔ تو حدیث کے مطابق چٹان تھوڑی سی ہٹی۔

 

 

Advertisement

دوسرے نے کہا کہ میں اپنی کزن کو پسند کرتا تھا ایک مرتبہ اسکو پیسوں کی ضرورت پڑی تو وہ مدد مانگنے میرے پاس آئی اور میں نے اُسکی مجبوری کا فائدہ اُٹھانا چاہا۔ لیکن صرف و صرف تیری ناراضگی کے خوف سے میں اُس گناہ کبیرہ سے بچ گیا۔ اے اللہ اگر تو نے میری اس توبہ کو قبول کیا ہے تو اس کے واسطے مجھے اس مصیبت سے نکال دے تو حدیث کے مطابق چٹان تھوڑی سی اور سرک گئی۔

 

 

Advertisement

تیسرے نے کہا میرے مولا ایک مرتبہ ایک آدمی میرے پاس مزدوری کرنے آیا اور بغیر اُجرت لئے چلا گیا تو میں نے اس کی اُجرت کے پیسوں کو کاروبار میں لگایا۔ کچھ عرصے کے بعد وہ آدمی اُجرت حاصل کرنے آیا تو میں نے اُس کو کہا یہ بکریاں اور مویشی تمہارے ہیں۔ وہ آدمی حیران ہوا اور کہا کہ مجھ سے مذاق نہ کریں تو میں نے اُسے بتا یا کہ یہ سب اُسکی رقم کاروبار میں لگا کر حاصل کیا گیا منافع ہے اور تمام مویشی اُس کو دے دیئے اے اللہ اگر تیری بارگاہ میں میری وہ نیکی قبول ہوئی ہے تو ہمیں اس مشکل سے نجا ت دلا۔

 

 

Advertisement

تو حدیث کے مطابق چٹان اتنا سرکی کہ راستہ بن گیا۔

 

 

Advertisement

حضورپاکؐ نے یہ واقع اپنے صحابہ کرام کے سامنے بیان فرمایا اور کہا دعا ایسی چیز ہے جس کے باعث غیب سے مدد ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا مانگو میں عطا کرونگا۔ تو کسی بھی حالت میں نااُمید نہیں ہونا چاہیے دعا کرتے رہیں سب عطا ہوگا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago