پیزا آج کل نوجوانوں کی مرغوب غذا ہے۔ پیزا کی سب سے پہلے نشاندہی ڈورس راجہ نے کی جب وہ دنیا فتح کرنے نکلا تھا۔ ڈورس کے مطابق اس کی فوج اپنی ڈھال پر روٹی پکانے کی بہت شوقین تھی وہ اس میں پنیر اور کھجور کی آمیزش بھی کیا کرتے تھے۔ اس طرح سلطنت روم کے زیر شایہ نیپلز اور پوپے کے شہر میں بھی اس کے شواہد پائے جاتے ہیں، جو کہ اٹلی کا حصہ ہیں۔
70 صدی میں پوپے کا شہر آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کی وجہ سے ختم ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو نشان عبرت بنا دیا تقریباً 2ہزار سال بعد جب یہ شہر دریافت ہوا تو یہ اسی طرح موجود تھا جیسے کہ رات کو ہی ان پر یہ مشکل نازل ہوئی ہو۔ پوپے میں موجود بیکریوں میں پیزا کے اوزار ملے۔
نیپلز کے شہر کے گلی محلوں میں نان بائیوں نے روٹی پر ٹماٹر اور آلو لگا کر غریبوں میں تقسیم کرنا شروع کیا تو یہ کافی مقبول ہو گیا۔ اٹلی کے متحد ہونے کے بعد اسوقت کے بادشاہ اور ملکہ نے اس پیزے کو پسند کیا اور اس میں کچھ تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ تو رافعل باورچی نے پنیر کی آمیزش کے ساتھ ایسا پیزا تیار کیا جو کہ اٹلی کے جھنڈے سے مماثلت رکھتا تھا۔ جس کو ملکہ نے بہت پسند کیا اور اس کو تاریخ میں ایک الگ مقام دیا۔ اس پیزے کو ملکہ کے نام سے جوڑ دیا گیا۔
پیزے کو زیادہ اہمیت دوسری جنگ عظیم کے بعد ملی جب فوجی اپنے ممالک واپس گئے اور وہاں ان کو پیزے کی طلب محسوس ہوئی تو اٹلی کا پیزا امریکہ میں بھی شہرت حاصل کرنے لگا۔
امریکہ میں پہلی بیکری جس نے پیز ا بنایا 1905 میں بنی۔ پیزا چونکہ غریب عوام کی پسندیدہ خوراک تھی اس لئے امریکہ میں پہلے پہل غریب لوگوں کو پیزا بیچا گیا۔ اس کے بعد یہ مقبول تر ہوتا گیا اس کا ثبوت 1965 میں پیزا ہٹ، 1960 میں ڈومینوز، اور 1999 میں پہلے پاپائے جونز کی بنیاد ہے انہوں نے پیزا کو تمام دنیا سے متعارف کروایا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More