قرآن پاک اللہ کا مقدس کلام ہے جس میں قیامت تک کے مسلمانوں کے لئے رہنمائی موجود ہے۔ اس میں قیامت تک پیش آنے والے حادثوں کی پیش گوئی موجود ہے۔کچھ باتیں ڈھکی چھپی اور کچھ کُھلی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ قرآن میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے متعلق قرآن میں پہلے ہی بیان کیا جا چکا ہے۔جیسا کہ سورۃ انبیاء میں ارشاد کیا گیا ہے کہ” ہم نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتاوا دیا یہاں تک کے زندگی ان پر دراز ہوئی تو کیا ہم نہیں دیکھتےکہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے آ رہے ہیں۔تو کیا یہ غالب ہونگے؟” سورۃ انبیاء آیت 44
اس کے علاوہ سورۃ الرعد کی آیت 41 میں فرمایا:” کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں اور خدا(جیسا چاہتا ہے) حکم کرتا ہے اور کوئی اس کا حکم رد کرنےوالا نہیں اور وہ جلد حساب لینے والا ہے”۔
تو یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے زمین کے کنارے کیسے گھٹ رہے ہیں ۔ زمین ایک حصہ خشکی اور تین حصے پانی پر مشتمل ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق زمین پر 71 ٪ پانی اور 29 ٪ خشکی ہے، خشکی کا 20٪ حصہ پہاڑوں پر مشتمل ہے اور 20٪ حصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ جس میں پورا براعظم انٹارٹیکا شامل ہےجہاں برف کے بڑے بڑے گلیشئیر موجود ہیں۔
انسان زمین کے درجہ حرارت بڑھانے کا ذمہ دار خود ہے انسان اپنی رہائش کے لئے درخت کاٹ کر ماحولیاتی آلودگی پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے اوزون کی تہہ باریک ہوتی جارہی ہے اور سورج کی نقصان دہ شعاعیں زمین پر آر ہی ہے ۔ ان شعاعوں کی وجہ سے گلیشئیر پگھل رہے ہیں اور زمین پر پانی کا تناسب بڑھ رہا ہے۔ سطح آب بڑھنے کی وجہ سے سائنسدانوں نے زمین کے کئی شہر ڈوبنے کی پیش گوئی کی ہے۔
بحرالکاہل جو کے زمین کے ایک تہائی رقبے پر پھیلا ہوا ہے یہاں سب سے بڑی بین الاقوامی بندرگاہ موجود ہے دنیا کے تما م ترقی یافتہ شہر اس کے کنارے واقع ہیں۔ شنگھائی ، سنگا پور،وینکوس وغیرہ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More