لہسن کا صبح نہار منہ استعمال بہت فائدہ مند ہے۔وزن میں کمی میں یہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صبح نہار منہ اس کے دو سے تین دانے چبانے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے وزن کی کمی ہوتی ہے۔ یہ بھوک کو روکتا ہے۔ ہاضمہ، گیس اور قبض کے مسائل کو حل کرتا ہے۔
لہسن میں اینٹی آکسائڈنٹ خصوصیات ہیں جو کہ جسم سے فاضل مادوں کو نکالتا ہے۔ دن میں دو یا تین دانے لہسن کو دو مرتبہ استعمال کیا جائے تو کینسر کے چانسز 44٪ تک کم ہو جاتے ہیں۔
کچھ ریسرچز کے مطابق اس میں موجود سلفر کونٹینٹ برین ٹیومر سے بچاتا ہے۔ یہ دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھتا ہے۔ نیز یہ جِلد کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔