اہم خبریں

اس عورت سے لوگ اتنا خوفزدہ تھے کہ اسے دیکھتے ہی راستہ بدل لیتے تھے، پھر ایک دن وہ عورت اپنی کنیزوں کے ساتھ گھر سے نکلی اور۔۔

بصرہ کی ایک عورت جس کا نام شہوانہ تھا جو بہت گناہگار تھی۔ عالم یہ تھا کہ جب لوگ سنتے کہ شہوانہ کا گُزر یہاں سے ہوا ہے تو وہ راستہ تبدیل کر لیتے۔ اُس راستے سے گُزرتے تک نہ تھے۔

 

 

Advertisement

اس حد تک اُس سے خوف زدہ تھے کہ کہیں اُس کی نحوست ہم پر نہ پڑ جائے۔ یا کسی نے اس کے ساتھ چلتے ہوئے ہمیں دیکھ لیا تو ہماری عزت پر حرف نہ آجائے۔ پورا شہر اُس کی بدنامی کے چرچے کرتا تھا۔

 

 

Advertisement

ایک دن وہ عورت اپنی کنیزوں کے ساتھ گھر سے نکلی تو اُس نے قبر اور حشر کے متعلق خطاب سنا۔خطاب میں موجود لوگ گِریہ زاری کر رہے تھے، اُس نے بھی رُک کر پردے میں سے وہ خطاب سنا۔

 

اور خطاب سنتے سنتے اُس کا بھی حال وہاں موجود لوگوں جیسا ہو گیا۔ اُس کے آنسو نہ رُکے۔ اُس نے خطاب کرنے والے شخص سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement

 

 

جب وہ خطیب تشریف لائے تو شہوانہ نے پردے میں اُن سے سوال کیا کہ کیا میری توبہ قبول ہوسکتی ہے؟

Advertisement

 

 

جواب ملا کہ ہو سکتی ہے۔ دوبارہ سوال کیا کہ میرے گناہ زمین سے آسمان تک ہیں تب بھی میری توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ جواب ملا کہ ہو سکتی ہے۔ اُس نے بولا کہ میں بہت زیادہ گناہگار ہوں تب بھی میری توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ جواب ملا کہ چاہے تو بصرہ کی شہوانہ ہی کیوں نہ ہوں، تو معافی مانگ تیری توبہ قبول ہو گی۔

Advertisement

 

 

بولی میں بصرہ کی شہوانہ ہی ہوں تو انھوں نے فرمایا رب کی رحمت کو پُکار، رب تجھے نااُمید نہیں کرے گا۔ اُس نے اپنی تمام کنیزوں کو آزاد کیا، مال ودولت اسلام کی راہ میں خرچ کیا۔

Advertisement

 

 

چالیس دِنوں میں اللہ نے اُس کی زندگی کو یوں تبدیل کیا کہ جو لوگ اُس سے بھاگتے تھے وہی پُکارنے لگے کہ وقت کے ولیوں کو دیکھنا ہے تو شہوانہ کو دیکھیے۔

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago