Headlines

    کرونا کا پھر سے پاکستان میں راج، پی ایس ایل کے چاہنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی۔

    کرونا کا پھر سے راج، پی ایس ایل 6 کے لئے نیا مسئلہ کھڑا۔

     

     

    لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 4 مارچ 2021 کو پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے پھر بُری خبر آگئی۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر پی ایس ایل 6 کے تمام میچز کرونا کی وجہ سے ملتوی کر د یے ہیں۔ اس کی وجہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے یہ بات سامنے آئی کہ مقابلہ میں 7 کرونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ اعلانیہ جاری کیا ہے کہ بورڈ تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو محفوظ طریقے سے واپیس بھیجے گا، جبکہ قرنطینہ کی سہولیات کا بھی بندو بست کیا جائے گا اور پی سی آڑ ٹیسٹ اور ویکسین کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

     

     

    اس بارے میں پاکستانی عوام کو اعتماد میں لینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر بابر حامد نیشنل اسٹیڈیم میں آج 3 بجے سپہر پریس کانفرنس کرینگے، جس میں مزید لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔