نواز لیگ کو سمجھ نہیں آئی مگر امریکویوں کو سمجھ آگئی کہ آخر گیم ہوئی کیا ہے؟
نواز لیگ کو سمجھ نہیں آئی مگر امریکویوں کو سمجھ آگئی کہ آخر گیم ہوئی کیا ہے؟
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حالیہ ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں صرف اسلام آباد کی نشست سے جیتنے والے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفق امیدوار یوسف رضا گیلانی کے جیتنے اور حفیظ شیخ کے ہارنے کی بات چیت چل رہی ہے، جبکہ گیم کچھ اور کھیلی گئی۔
دوسری طرف نواز لیگ کے لوگوں میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ وہ کسی کی پکی ہوئی دیگ پر دھمال ڈھال کر خود خوش ہو رہے ہیں، حالانکہ ان کو اس دیگ سے ملنا کچھ بھی نہیں بلکہ اُلٹا نقصان اُٹھانا پڑا۔
ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھنی والی امریکی سوشل ایکٹوسٹ اور فلم ڈائریکٹر سینتھیا ڈی ریچی نے ایک اعلانیہ جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستان کا سینیٹ الیکشن کا شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیران ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے نشستیں مزید حاصل کی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے کوئی نئی نشست حاصل نہیں کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قابل غور بات یہ ہے کہ نواز لیگ نے مزید نشستیں حاصل کرنے کی بجائے 9 نشستیں کُھو دی ہیں، جو کہ انتہائی قابل افسوس بات ہے۔
مگر سمجھ سے بالا تر ہے کہ نواز لیگ میں پھر بھی جشن کس بات کا منایا جا رہا ہے؟ کیا یہ سب کے سب لوگ احمق ہیں یا پھر جان بوجھ کر کررہے ہیں؟