اہم خبریں

ایک سپاہی درزی کے پاس گیا اور کہا کہ میں نے سُنا ہے تم لوگوں کا کپڑا۔۔

ایک درزی چوری کرتا تھاکہ وہ لوگوں کے کپڑے میں سے کچھ کپڑا کاٹ لیا کرتا تھا۔ اس کی شکایت ایک سپاہی کو کی گئی تو اس سپاہی نے کہا کہ میں تو بہت ہوشیار ہوں میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہو سکتا، میں خود اپنا کپڑا لے کر جاتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ درزی میرا کپڑا کیسے کاٹتا ہے۔

 

 

Advertisement

سپاہی کپڑا لے کر درزی کے پاس گیا اور کہا کہ میں نے سُنا ہے تم لوگوں کا کپڑا چوری کرتے ہو اس لئے میرا کپڑا میرے سامنے کاٹو، درزی بولا کہ صاحب میں بالکل چوری نہیں کرتا میں آپ کے سامنے کپڑا کاٹتا ہوں، سپاہی کا ناپ لے کر کپڑا کاٹنے لگا۔ کپڑا کاٹنے کے دوران اس نے سپاہی سے چٹکلا سنانے کی اجازت طلب کی۔

 

 

Advertisement

سپاہی نے اجازت دی اس طرح چٹکلا سنانے کے بعد سپاہی جب ہنستے ہنستے لُوٹ پوٹ ہوتا تو درزی کپڑے کا چھوٹا پیس سائیڈ پر رکھ لیتا۔ جب سپاہی نے چوتھی مرتبہ لطیفہ سنانے کی فرمائیش کی تو درزی بولا کہ چٹکلہ تو میں سنا دوں لیکن آپ کا کوٹ بہت چھوٹا ہو جائےگا۔

 

 

Advertisement

مولانا روم ؒ نےاس واقعے کو لکھا اور بتایا کہ سپاہی کی مثال اُس شخص کے جیسی ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ پرہیز گار اور تقویٰ والا ہے شیطان اُس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا، اس پر بُری صحبت اثر نہیں کرتی جبکہ شیطان اُس درزی کی مانند ہے جس کا کام طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنا کر لوگوں کو شیشے میں اُتارنا ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago