بھارت میں نوجوان کی ٹک ٹاک پر خود کشی

    نوجوان نے خودکشی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر بنائی، فوٹو : بھارتی میڈیا

    بھارت میں 24 سالہ رکشا ڈرائیور نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہک رلیا اور ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے لیے خودکشی کی ویڈیو بھی بنائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں 24 سالہ نوجوان دھنن جایا نے جاں کنی کی تکلیف اور کرب کا اندازہ کرنے کے لیے خود کشی کا فیصلہ کیا، دکان سے کیڑے مار دوا لی اور ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے دوا پی لی۔

    Advertisement

    ویڈیو میں نوجوان نے کہا کہ میں موت کو محسوس کرنا چاہتا ہوں اس لیے یہ ویڈیو بھی بنا رہا ہوں۔ علاقہ مکینوں نے نوجوان کو اسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔
    یہ پہلا موقع نہیں جب دھنن جایا نے اپنی موت کو ٹک ٹاک پر ریکارڈ کرنا چاہا ہو، اس سے قبل وہ اپنی موٹر سائیکل کو ایک درخت پر چڑھا چکا ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گیا تھا۔

    اہل خانہ نوجوان کی اس خواہش سے سخت پریشان تھے اور یہ خطرناک کھیل کھیلنے سے روکتے تھے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بیروزگار تھا اور اس دوران گھر میں آئے دن جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھنن جایا پہلے بھی اپنی ماں کو خودکشی کرنے کا کہہ کر ڈراتا رہتا تھا اور حال ہی میں ہونے والی شادی کے بعد بھی وہ سدھرا نہیں تھا۔

    Advertisement