اہم خبریں

پاکستان کا ایسا وزیراعظم جو کرایہ کے مکان میں رہا، اور رکشوں میں سفر کرتا تھا

ایک صدی قبل 20 ستمبر 1916 کو لاہور کے ایک نواحی گاؤں میں ایک بچہ پیدا ہوا جو اپنے گھر میں سب سے چھوٹا تھا اور پڑھنے لکھنے کا بہت شوقین تھا۔ گاؤں میں سکول نہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈیڑھ میل دور سکول جانے لگا۔ مڈل کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر کے وظیفہ حاصل کیا اور لاہور مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے آگیا۔

 

 

Advertisement

پڑھائی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے گاؤں سے صبح سویرے دودھ لا کر شہر میں بیچتا اور اپنی تعلیم کے اخراجات اُٹھاتا۔ غربت کے باوجود کبھی دودھ میں ملاوٹ نہ کی۔ 1935 میں میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں داخلہ لیا۔

 

 

Advertisement

1939 میں بی اے آنرز کیا۔ کیونکہ اس کو قانونی تعلیم میں دلچسپی تھی اس لئے 1946 میں ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ 1950 میں عملی طور پر اس شعبے کو اپنایا۔ خدمت خلق کےجذبے سے سرشار ہوکر اپنے علاقے میں ایک سکول بنوایا۔ 1965 میں مغربی پاکستان کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ پیپلز پارٹی کے نعرے روٹی، کپڑا اور مکان سے متاثر ہو کر اس میں شمولیت اختیار کی۔

 

 

Advertisement

1975 میں پیپلز پارٹی کا ایم این اے منتخب ہوا،1971 میں ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی کابینہ میں وزیر خوراک اور پس ماندہ جات بنا۔ 1972 میں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا۔ اپنے گورنر مصطفٰی کے ساتھ نباہ نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ 1973 میں اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ 1973 میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور کا قلم دان سونپا گیا۔ 1976 میں وفاقی وزیر بلدیات و دیہی مقرر کیا گیا۔

 

 

Advertisement

2 مرتبہ اسپیکر قومی اسمبلی بنا اور چار سال تک انٹر نیشنل اسلامی یورنیورسٹی کا ڈائریکٹر رہا۔ آخر کار پاکستان کا وزیراعظم بنا۔ یہ پاکستان کا منفرد وزیراعظم تھا جوساری عمر لاہور میں لکشمی مینشن میں کرائے کے مکان میں رہا۔ ان کا نام ملک معراج خالد تھا، یہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے جن کے دروازے پر کوئی دربان نہ تھا۔ ملک صاحب اور ان کا خاندان عام رکشوں میں سفر کرتے تھے۔ انھوں نے تا عمر کسی سے بے ایمانی نہیں کی، انھو ں نے 23 جون 2003 کو دنیا سے رحلت فرمائی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago