Headlines

    سائنسدانوں نے آسمان میں نشاندھی کر دی، جگہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

    نظام شمسی میں آٹھ سیارے ہیں جن میں چار راکی سیارے اور چار گیسی سیارے ہیں۔ جن میں مرکری، وینس، زمین، مریخ، مشتری، یورنس اور نیپچون شامل ہیں۔ مرکری سورج کے قریب ہونے کے باوجود گرم ترین سیاروں میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ وینس پہلے نمبر پر ہے۔ جس کو زمین کا جڑواں سیارہ کہا جاتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    سائنسدانوں کے مطابق آج سے کڑوروں سال پہلے وینس پر بھی زمین کی طرح ہی سمندر، پہاڑ اور جنگلات موجود تھے۔ وینس کانام رومنز نے خوبصورتی کی دیوی کے نام پر رکھا تھا۔ نظام شمسی کا یہ سیارہ دوسرے سیاروں کی نسبت اُلٹے رُخ پر گھومتا ہے ۔ جیسے کہ باقی سیارے اینٹی کلاک کی طرح گھومتے ہیں اور وینس کلاک کی طرح گھومتا ہے اس وجہ سے وینس میں سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع ہوتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    وینس کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسز کی وجہ سے نظام شمسی کا گرم ترین سیارہ ہے۔ اسکا درجہ حرارت 462 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

     

     

    Advertisement

    روس نے چھ سپیس کرافٹ وینس پر بھیجے جس میں سے ایک ہی وینس کی سرفیس پر لینڈ ہوا لیکن وینس کے درجہ حرارت کی وجہ سے وہ بھی پھٹ گیا۔ 1975 میں venra 9 کو بھجیا گیا جو وینس کی سطح پر 45 منٹ رہا اور اسکی مدد سے وینس کا جائزہ لیا گیا۔ 1988 میں اس کی باقاعدہ رنگین تصاویر حاصل کی گئی جس کے مطابق یہ جگہ جہنم سے کم نہیں اس کی زمین لاوا اُگلتی ہے۔

     

     

    Advertisement

    وینس پر بہت تیز ہوائیں چلتی ہیں۔ جن کی رفتار 360 کلومیڑ فی گھنٹہ ہے۔ جو کہ بہت خطرناک ہے۔ سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق وینس سے کوئی چاند یا سیارہ ٹکرایا ہو گا جس کی وجہ سے وہ اپنی الیکٹرومیگنٹیک فیلڈ سے ہٹ کر اُلٹی طرف گھومنے لگا۔ وینس میں مسلسل کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہ نظام شمسی کا گرم ترین سیارہ ہے۔

     

     

    Advertisement