سعودی عرب میں کرونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر71مساجد سیل

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے حوالے سے وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والی 71 مساجد کو سیل کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبد اللطیف آل الشیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نمازیوں کی صحت سے متعلقاحتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے کے نتیجے میں ستر سے زاید مساجد سے وائرس پھیلا۔ ان مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ کرونا پروٹوکول اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے عزم کی کمی کے نتیجے میں کچھ مساجد میں کرونا وائرس پھیلا جس کی وجہ سے مملکت کے مختلف علاقوں میں 71 مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔‎

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago