سینٹ سے ناکامی کے بعد، مریم نواز کے لئے ایک اور بڑا صدمہ، جلد پھر سے جیل کی ہوا لینے کو تیار، حکومت کا بڑا فیصلہ
سینٹ سے ناکامی کے بعد، مریم نواز کے لئے ایک اور بڑا صدمہ، جلد پھر سے جیل کی ہوا لینے کو تیار، حکومت کا بڑا فیصلہ
لاہور (نیوز ڈیسک) نیب نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق، نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔
مگر اب وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہے اور ضمانت کا غلط فائدہ اُٹھا رہی ہے، جس کی وجہ سے نیب کو مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے ہائی کورٹ لاہور رجوع کرنا پڑا۔
درخواست پر سماعت کے لئے 15 مارچ کی تاریخ رکھی گئی، جس میں 2 ممبرز کا بنچ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد گیرال نیب کا مؤقف سُنے گے اور فیصلہ دے گا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ مسلم لیگ نواز کی وائس صدر مریم صفدر کی 4 نومبر 2019 کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔ جبکہ محترمہ کو غلط طریقے سے پیسے منتقل کرنے کے سلسلے میں پکڑا گیا تھا۔