اعتماد نیوز: پورے ملک میں DHA کا راج چل رہا ہے، یہ جہاں پر بھی پاؤں رکھے، وہی مٹی کو سونا بنا دیتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہے کہ DHA اس کالونی کے بدلے آپ سے پیسوں کے ساتھ اور کیا اہم چیز لے رہا ہے؟
لاہور اور کراچی سمیت مختلف بڑھے شہروں میں کامیابی کے بعد، DHA نے اب اپنی کالونی ملتان میں بھی بنانا شروع کر دی ہے۔ جبکہ باقی شہروں کی طرح یہاں بھی عوام سے کیا قیمیتی چیز لی جا رہی ہے، اس نے ایک نئی بحث چھیر دی ہے۔
ملتان میں جس جگہ کالونی بن رہی ہے، وہاں پر ہزراوں کی تعداد میں درختوں کو کاٹا جا رہا ہے اور یہ کہنا بھی غلط نہیں ہو گا کہ سینکڑوں مربع زمین کو بنجر کیا جا رہا ہے درخت اتار کر تاکہ وہاں کالونی بنائی جائے۔
لیکن بات یہاں ہی ختم نہیں ہوتی، جب آپ یہ جانے گے کہ وہ قیمتی درخت کونسے تھے تو آپ کا سر چکرا جائے گا۔ کیونکہ جو درخت ہزاروں کی تعداد میں اتارے جا رہے ہیں، وہ درخت در اصل زیادہ تعداد میں پاکستان کے ملتان کے مشہور پھل آم کے ہیں۔ جو کہ پاکستان سے پوری دنیا میں بھیجا جاتا ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے، محمد جبران نے بتایا کہ گوگل سیٹلائیٹ کے ذریعے لئی گئی تصاویر کے مطابق، تقریبا 2013 سے 2020 تک 6000 ایکڑ تک آم کے باغات کو ختم کیا گیا ہے۔ اور اس طرح 5 لاکھ درخٹ ختم گئے جا چکے ہیں۔