اعتماد نیوز: مورخہ 25 مارچ 2021 کو وزیر تعلیم شفقت محمود نے طالب علموں کے ہونے والے امتحانات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اعتماد نیوز: مورخہ 25 مارچ 2021 کو وزیر تعلیم شفقت محمود نے طالب علموں کے ہونے والے امتحانات کے بارے میں آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، ان کا کہنا تھا کہ ان کو مسلسل اے لیول اور اُو لیول کے بچوں کی کالز اور ای میلز مل رہی ہے کہ ان کے امتحانات کا کیا ہوگا؟
اس بارے میں انہوں نے آگاہ کیا کہ وہ کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، جیسے ہی کوئی اطلاع موصول ہوتی ہے تو وہ بچوں کا آگاہ کردینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید اس کے بارے میں کل پتہ چلے گا۔
محمود نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں کے بارے میں تمام فیصلے وزرات صحت کے مشاورت سے کر رہے ہیں اور اس میں سب سے زیادہ بچوں کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ ان کی صحت کا خیال رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے امتحانات کے بارے میں موجودہ صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جارہے ہیں، امید ہے کسی اچھے نتیجے پر پہنچینگے۔ جبکہ انہوں مزید درخواست بھی کی اللہ پر توکل رکھے۔