اعتماد نیوز: 23 مارچ 2021 کو اسلام آباد میں صدر پاکستان نے پاکستان کے مختلف اہم اور مشہور لوگوں کو مختلف اعزازات سے نوازا۔
اعتماد نیوز: 23 مارچ 2021 کو اسلام آباد میں صدر پاکستان نے پاکستان کے مختلف اہم اور مشہور لوگوں کو مختلف اعزازات سے نوازا۔
جس پر بات کرتے ہوئے، سینئیر صحافی اور تجزیہ نگار عنصر عباسی نے چند جملوں میں ہی حکومت کا آپریشن کر کے رکھ دیا۔ جس کے بعد، اب حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں رہا تبدیلی کا نعرہ لگانے کا۔
عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے تھے کہ حکومت کا زور تعلیم، ریسرچ، سائنس اور ٹیکنالوجی پر ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی پوچھے حکومت سے کہ 23 مارچ کو کتنے ایوارڈ تعلیم کے میدان میں اعلی کارکردگی دیکھانے والوں کو دیے گئے اور کتنے فلموں اور ڈراموں میں ناچنے والوں کو دئیے گئے؟
ان کا کہنا تھا کہ اس سوال کے جواب میں آپ کو خد ہی پتہ چل جائے گا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات کونسی ہے؟ اور ان کا حقیقی مقصد کیا ہے؟ اور اس طرح آپ موجودہ حکومت کی ترقی مقصد بھی سمجھ لے گے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ جبکہ مختلف اداکاروں بشمول ہمایوں سعید، علی ظفر وغیرہ کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔