صحابہ کرام ؓ کی زندگی میں کئی مرتبہ کسی نے غصے میں گالی دی لیکن انھوں نے جواب میں گالی نہیں دی نا غصے کا اظہار کیا۔ بلکہ مسکر ا کر درگزر کیا۔ علی بن حاتم کو کسی نے گالی دی اور انھوں نے اپنے غلام کے ذریعے ان کو کھانے کا پوچھا۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا گالی دینے والے کے شر سے بچو۔ گالی کے جواب میں خاموش ہو جاؤ۔
جیسا کےروایت میں ہے غصہ کی حالت میں کھڑے ہو تو بیٹھ جاؤ، بیٹھے ہو تو لیٹ جاؤ، لیٹے ہو تو اُٹھ کھڑے ہو۔ عروہ بن محمد کے پاس صحابی گئے وہاں ایک شخص نے کوئی نامناسب بات کی تو حضرت عروہ نے غصہ کی حالت میں وضو کیا۔ اور فرمایا کہ میرے دادا نے حضورؐ سے سنا تھا غصہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، شیطان آگ سے بنا ہے اور آگ پانی سے ٹھنڈی ہوتی ہے اس لئے وضو کر لیا جائے۔
حضورؐ نے فرمایا کہ جب تمہیں غصہ آئے تو سوچا کرو کہ معاف کردینے میں تمہیں کتنا اجر ملے گا؟سنن ابن داؤد کی روایت ہے کہ صحابی رسول ﷺ سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارا غلام غلطی کرے تو ہم ا سکو کتنی مرتبہ معاف کریں۔ ارشاد فرمایا کہ اگر ایک دن میں 70 مرتبہ بھی غلطی کرے تو بھی معاف کرتے رہو۔
حسن بصری ؒ نے فرمایا سب سے بہترین اخلاق ہے معاف کرنا۔ حضورؐ نے معاف کرنے کے انعامات بیان کیے ہیں۔ کہ اللہ عزت دیں گے اور بلندی عطا کریں گے۔
جب غصہ آئے تو سوچا کرو کہ ایک خالق ہے جو جبار بھی ہے قھار بھی ہے اُس کا غصہ تم سے کہیں زیادہ ہے۔ نیز غصہ کی حالت میں تم کوئی ایسا نقصان نہ کر جاؤ جس کے لئے بعد میں پچھتاوا ہوا۔
رسولؐ نے فرمایا: اہل جنت کی نشانی ہے کہ لوگ اُن کی زندگی اور زندگی کی بعد اُن کی تعریف کرتے ہیں۔
رسول اللہؐ نےفرمایا: حدیث میں آتا ہے تم زمین پر اللہ کے گواہ ہو۔
بندہ اللہ کے غضب کے سب سے قریب تب ہوتا ہے جب وہ خود غصہ میں ہوتا ہے؟ ایک مرتبہ حضرت موسیٰؑ نے اللہ تعالیٰ سے دریافت کیا کہ مجھے غصہ بہت آتا ہے تو اللہ نے فرمایا کہ میرا ذکر کیا کرو۔ سب سے افضل ذکر غصے کی حالت میں لا حول ولا قوت الا باللہ ہے۔
اللہ نے انسان کو بہت خوبصورت بنایا ہے غصے کی حالت میں اُ س کا چہرہ بھیانک ہو جاتا ہے۔
غصے کی حالت میں بیماریاں بھی شدت اختیار کر لیتی ہیں۔ بی پی بڑھ جاتا ہے، معدافتی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More