وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پیر کو صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
صوبے میں کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ شام 6 بجے مارکیٹیں بند ہوں گی۔
وزیراعلیٰ بزدار نے اعلان کیا کہ یکم اپریل سے 12 فیصد سے زیادہ کوویڈ ۔19 پر مثبت شرح رکھنے والے اضلاع میں موثر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فی الحال کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی جب کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میٹرو اور اسپیڈو بس سروس بھی بند رہے گی۔
وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ ریسٹورنٹ کو صرف ٹیک اوے کی خدمات پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔ “ہمیں تیسری کوویڈ لہر کا سامنا ہے جو کہیں زیادہ خطرناک ہے۔
انہوں نے عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننے کی ضرورت پر زور دیا اور متنبہ کیا کہ بنا ماسک والے افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کل 126 ویکسینیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More