پاکستان میں عام شہریوں کو کورنا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 60 سال زائد عمر کے افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔ اس ویکسین کو لگانے کے لئے حکومت نے ایک طریقہ کار منعقد کیا ہے جس کے ذریعے ہی اس کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔
پنجاب میں بھی اس کے 104 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں کہ جہاں شہری اپنا اندراج کروا کر اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔اب تک ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے اپنے آپ کو رجسٹر کروا کر ویکسین لگوائی ہے، یہ ویکسین چائنا کی حکومت نے پاکستان کو بطو ر تحفے میں دی ہے پاکستان نے اب تک خود سے کوئی بھی ویکسین نہیں خریدی ۔
چائنیز ویکسین کے حوالے سے لوگ شبہات کا شکار تھے اس لئے حکومتی نمائندوں نے اُن کی اس پریشانی کو ختم کر کے ویکسین کے استعمال کو قابل بھروسہ قرار دیا ۔ ویکسین لگانے کے بعد لوگوں کو آبزرویشن میں رکھا گیا تا کہ ویکسین کے کسی بھی سائیڈ ایفیکٹ کا سد باب کیا جا سکے۔ اب تک اس کے کوئی منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔
مختلف لوگوں نے اس ویکسین سے متعلق تسلی اور تحفظ کا اظہار کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ عمر رسیدہ افراد اپنا اندراج کروا کر اس ویکسین سے مستفید ہوں اور کورونا سے محفوظ رہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More