اعتماد نیوز، لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کے لئے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے عمل کو تیز اور مؤثر کرنے کے لئے اہم سروس کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، یکم اپریل کو وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، وزیر صحت یسمین اور معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی، جس پر انہوں کے کرونا کی نئی لہر کی بگھڑتی صورت حال پر بات کی۔
لاہور گریٹر اقبال پارک میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لئے سنٹر بنایا گیا، جس کے افتتاح پر وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ اب معزور اور ضعیف افراد کے لئے ایمبولینس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے، جس سے لوگوں کے ویکسین کروانے میں آسانی ہوگی۔ اس سہولت سے لوگوں کو سینٹر تک لایا جائے گا ویکسین کے لئے یا پھر وہاں جا کر بھی ویکسین کی جا سکی گی۔