دنیا میں جتنی بھی قومیں تباہ ہوئیں ان کی وجہ صرف اور صرف بد عملی اور بداخلاقی ہے۔ قرآن میں ہے کہ جو قومیں بدعمل اور بداخلاق ہو جاتی ہیں تو ان پر عذاب نازل ہوتا ہے۔
دنیا میں جتنی بھی قومیں تباہ ہوئیں ان کی وجہ صرف اور صرف بد عملی اور بداخلاقی ہے۔ قرآن میں ہے کہ جو قومیں بدعمل اور بداخلاق ہو جاتی ہیں تو ان پر عذاب نازل ہوتا ہے۔
پاکستان کی پستی کا سبب بھی صرف اور صرف بداخلاقی، بے حیائی اور نافرمانی ہے جب اللہ کسی قوم کوعروج دیتا ہے تو ان کی صفات کو نیک اخلاق کی وجہ سے دیتا ہے لیکن جب زوال آتا ہے تو وہ نافرمانی و بے حیائی کی وجہ سے آتا ہے۔
والدین بچوں کی تربیت سے لاپروا ہیں سکول و کالج کے نظام میں اسلام کا نفاذ بہت کم ہے۔ بچوں کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے۔ مخلوط تعلیمی نظام نے معاشرے کی اقدار کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے ان تمام معاملات کے لئے ایک حل بتایا ہے کہ بچوں کو اخلاق کی تعلیم دیں۔ ان کو سکول والوں کے حوالے کر کے بے فکر نہ ہو جائیں۔ اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔ معاشرہ بے راہ روی کا شکار اسی وجہ سے ہے فرقہ واریت میں پڑ کر لوگ دین سے غافل ہو گئے ہیں۔
بچوں کو قرآن کی تعلیم دیں۔ ان کو رسولؐ کی سیرت پڑھائیں، ہمارے اسلامی ہیروز کے متعلق آگاہ کریں۔ اسلام کیسا دین ہے اسلام کیا درس دیتا ہے عورت کا تقدس، بہن کی عزت ماں کا احترام باپ کی شفقت یہ سب باتوں سے ہماری نسل لاعلم ہے ان کو شعور اور آگاہی دیں۔
رسولؐ کا فرمان ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا تم کو ایسے کھایا جائے گا جیسے روٹی کھائی جاتی ہےاور ہضم ہو جاتی ہے اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جاتے ہیں۔
صحابہ کرام نے عرض کی یا رسول اللہؐ کیا اس دن ہم تعداد میں کم ہونگے۔ فرمایا نہیں تم بہت بڑی تعداد میں ہو گے، تم اس طرح ہو گے جیسے بہتے پانی پر کوڑا تیرتا ہے۔
اخلاق نہیں ہو گا پاک دامنی نہیں ہو گی سچائی نہیں ہو گی ایسے تم اپنی بداخلاقی کی وجہ سے پستی میں رہو گے۔