وقت کیا سے کیا بنا دیتا ہے۔۔!! بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ’ ماہیما چوہدری‘ کس طرح زوال کا شکار ہوگئیں؟ سالوں تک غائب رہنے والی اداکارہ اچانک منظر عام پر

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نوے کی دہائی کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنے ساتھ ہوئے خوفناک حادثے اور اپنے کیریئر کے زوال کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت انہیں ایسا محسوس ہوا تھا کہ اب وہ زندہ نہیں بچیں گی۔اپنی پہلی ہی فلم”پردیس“ سےکروڑوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری ماضی میں نہایت خوفناک حادثے کاشکار ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کے چہرے پر گہرے زخم آئے تھے اور وہ مرتے مرتے بچی تھیں بلکہ اس حادثے نے ان کے کیریئرکو بھی ختم کردیا تھا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماہیما چوہدری نے اپنی زندگی کے خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں اجے دیوگن اور کاجول کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”دل کیاکرے“ میں کام کررہی تھی اور بنگلورو میں فلم کی شوٹنگ کے لیے اسٹوڈیو جاتے ہوئے اچانک ایک تیزرفتار ٹرک نے میری کار کو ٹکر ماری اور گاڑی میں سامنے لگاہوا شیشہ ٹوٹ کر میرے چہرے پر لگا۔ماہیما چوہدری نے کہا اس وقت مجھے لگا میں مرجاو¿ں گی کسی نے بھی اسپتال پہنچانے میں میری مدد نہیں کی اور مجھےبہت دیر بعد اسپتال پہنچایا گیا۔ ایکسیڈنٹ کے باعث میرے چہرے پر بہت گہرے زخم آئے تھے۔ ماہیما چوہدری نے بتایا کہ سرجری کے دوران ڈاکٹرز نے ان کے چہرے سے شیشے کے 67 ٹکڑے نکالے۔انٹرویو کے دوران ماہیما چوہدری نے کہا کہ وہ آج بھی اس خوفناک حادثے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا اس حادثے کی وجہ سے ان کے چہرے پر کئی ٹانکیں آئے، انہیں گھر میں رہنا پڑا سورج کی روشنی سے بچنے کے لیے تاکہ چہرے پر زخموں کے نشانات باقی نہ رہیں میرے کمرے کو مکمل طور پر سیاہ کردیا گیا تھا۔ میں خود کو نہیں دیکھتی تھی میرے کمرے کوئی آئینہ نہیں تھا۔ماہیما چوہدری نے بتایا کہ اس حادثے نے ان کے کیریئر کو بہت نقصان پہنچایا۔ جس وقت حادثہ ہوا اس دوران ان کے پاس کئی فلمیں تھیں لیکن انہیں ان تمام فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ماہیما نے کہا میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگوں کو میرے ساتھ ہوئے حادثے کے بارے میں پتہ چلے کیونکہ لوگ اس وقت آپ کی حمایت میں سامنے آتے تھے۔ اگر میں اس وقت لوگوں کو اپنے ساتھ ہوئے حادثے کے بارے میں بتاتی تو وہ کہتے اوہ اس کا تو چہرہ خراب ہوگیا کسی اور کو فلموں میں سائن کرلو۔ماہیما چوہدری نے بتایا کہ جب آہستہ آہستہ ان کی خوداعتمادی بحال ہوئی تو اکشے کمار نے انہیں ”دھڑکن“ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی جس کے بعد وہ مختلف فلموں میں مختصر کرداروں میں نظر آنے لگیں۔ تاہم حادثے کی وجہ سے ماہیما چوہدری کئی برسوں سے کسی فلم میں نظر نہیں آئیں لیکن اب انہوں نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بالی ووڈ فلم ”تمہاری سلو“ میں ودیا بالن کی طرح کا کردار اداکرنے کی خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ ماہیما چوہدری نے 1997 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”پردیس“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور ان کی پہلی فلم ہی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی اس کے بعد وہ متعدد فلموں میں نظر آئیں جن میں ”داغ“ اور ”دل کیا کرے“ وغیرہ شامل ہیں۔ ماہیما چوہدری نے بہت جلد فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ، آج بھی لوگ انکی مسکراہٹ کے دیوانے ہیں اور انکی پرانی فلمیں آج بھی مداحوں میں خوب پذیرائی رکھتی ہیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago