اہم خبریں

غیر مسلم کے لیے صحت اور خوشحالی کی دعا کرنا کیسا ہے۔۔ اسلام میں اس کا کیا حکم ہے

مفتی طارق مسعود سے سوال کیا گیا کہ کسی ہوٹل میں جہاں شراب بکتی ہو وہاں ملازمت حلال ہے؟

 

 

Advertisement

مفتی طارق مسعود نے بتایا ایسا ہوٹل جس میں شراب بکتی ہو اس ہوٹل میں اگر آپ ملازمت کرتے ہیں اور آپ کا کام وہاں شراب بنا کر دینا نہیں ہے تو پھر آپ کی نوکری کا کام جائز ہے۔ آپ خود بھی شراب نہیں دے سکتے اور نہ ہی کسی کے ذریعے شرا ب دلوا سکتے ہیں۔

 

 

Advertisement

دوسرا سوال غیر مسلم کے لئے ہدایت کی دعا مانگنا کیسا ہے؟ کہ اس کو اللہ ہدایت دے اور یہ اسلام کو قبول کرے۔ کیا غیر مسلم کے لئے صحت مال کی دعا مانگ سکتے ہیں؟

 

 

Advertisement

غیرمسلم کے لئے اس کی زندگی میں صحت، مال اور ہدایت کی دعا کی جا سکتی ہے لیکن مرنے کے بعد نہیں آپ اس کے لئے مغفرت کی دعا بھی نہیں کر سکتے اور رحم کی بھی نہیں کرسکتے بس اس کے لواحقین سے تعزیت کر سکتے ہیں۔ اللہ اس پر رحم کرے یا میت کی مغفرت کرے ایسی کوئی دعا جائز نہیں۔ کیونکہ موت نے اس بات پر مہر لگا دی کے یہ اللہ کا باغی ہو کر دنیا سے گیا ہے۔ زندگی میں تو امید کی جا سکتی تھی کہ اسلام کی ہدایت مل جائے لیکن موت کے بعد ایسی کوئی چیز باقی نہیں رہتی۔

 

 

Advertisement

حضرت ابراہیم ؑ کے والد آتش پرست تھے ان کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیمؑ کو بھی ان کی مغفرت کی دعا مانگنے سے روک دیا تھا۔ تو اسلام میں یہ واضح ہے کہ غیر مسلم کے لئے مرنے کے بعد دعا نہیں کی جا سکتی ہے۔

 

 

Advertisement

تیسرا سوال عورت اپنے والدین کی قبر پر جا سکتی ہےِ؟
مفتی صاحب نے بتایا کہ عورت کے قبرستان جانے کے عمل کو مکروہ اور ناپسندیدہ کہا گیا ہے اس لئے اگر ایک یا دو مرتبہ جانا ہو تو مکمل پردے میں جائے اور رونا دھونا نہ ہو۔ لیکن اس عمل کو عادت نہیں بنانا چاہیے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago