مفتی طارق مسعود کو کسی مرید نے ایک کُشتے کے متعلق بتایا جس کے استعمال سے بال جلد سفید نہیں ہوتے۔ لیکن مفتی صاحب نے لوگوں کو بتایا کہ ایسی کسی بھی چیز کو بغیر حکیم سے پوچھے استعمال نہیں کرنا چاہیے جیسے کوئی بھی دوائی ڈاکٹر سے پوچھ کر لی جاتی ہے آیا یہ مجھے راس آئے گی یا نہیں۔ اسی طرح حکیمی نسخے بھی حکیم کی صلاح سے استعمال کرنے چاہیے۔
ہلالہ سیاح، کسی بھی حکیم سے لیں اس کو پیس لیں جتنا اس کا سفوف ہوگا اتنا ہی اُس میں دیسی گھی شامل کر کے اُسے بھون لیں۔ اور روزانہ ایک چمچ رات کو کھائیں۔
کیونکہ یہ ایک آرگینک جڑی بوٹی ہے اس لئے ان کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیونکہ آج کل یورپین ممالک میں جڑی بوٹیوں سے علاج عام ہو رہا ہے اس لئے پاکستان میں بھی لوگ زیادہ تر ان چیزوں کو استعمال میں لا رہے ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے بال کم سفید ہونگے۔