Headlines

    قیامت کے روز ایک آدمی کے اعمال سے کوئی نیکی نہیں نکلے گی سوچے گا کہ مارا گیا لیکن۔۔

    ایسے بہت سے اعمال ہیں جو مختصر ہونے کے باوجود انسان کو کئی سو برس کی عبادتوں کا ثواب دیں گے عنقریب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ترازو لگایا جائے گا جو اتنا بڑا ہو گا کہ سات آسمان اور زمین بھی اُس پر رکھ دئیے جائیں تب بھی وہ خالی ہو گا۔

     

     

    تو اس ترازو کو بھرنے کے لئے کونسے ایسے عمل ہیں جو کئے جائیں سب سے پہلے التوحید اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

     

     

    قیامت کے روز ایک آدمی کے اعمال سے کوئی نیکی نہیں نکلے گی سوچے گا کہ اب نہیں بچے گا لیکن اللہ کی طرف سے اس سے کہا جائے کہ ایک نیکی تمہاری پاس محفوظ ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ایک فرشتہ ایک کارڈ لے کر آئے گا جس پر لا الہ الا اللہ لکھا ہو گا۔

     

     

    تمام برائیوں کے دستے ایک پلڑے میں ہونگے اور ایک طرف یہ کارڈ ہو گا اور اس کا وزن اتنا زیادہ ہو گا کہ تمام برائیاں اُس کے سامنے ہلکی ہو جائیں گی اور انسان کی بخشش ہو جائے گی۔ کیونکہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہےاور محمد اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔ اس ہی نکتے میں ساری کائنات کی بھلائی ہے۔ اسی وجہ سے شیطان نے غرور کیا اور رسوا ہوا۔