Headlines

    حکومت آخر تبدیلی لے ہی آئی، ایسی تبدیلی کہ جان کر آپ کے چودہ طبق روشن ہوجائینگے، کبھی تبدیلی کا نام تک نہیں لینگے۔

    اعتماد نیوز، لاہور: اگر یہ کہاں جائے کہ حکومت تبدیلی لے آئی ہے تو یہ بات غلط نہیں ہوگی کیونکہ آپ کو ایک ایسی خبر کے بارے میں آگاہ کرنے لگے ہیں کہ آپ یہ خبر جان کر سر پکر کر بیٹھ جائینگے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلا ت کے مطابق، لاہور میں راوی دریا کے گردونواح میں بننے والے ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے راوی اربن ڈویلیپمنٹ اتھارٹٰی کا قیام کیا گیا تھا اور اب اس اتھارٹٰی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ جس کی تنخواہ اور مراعات دیکھ کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے۔

     

     

    Advertisement

    حکومت پنجاب کے محکمہ ہاؤسنگ نے نوٹیفیکیشن 2 اپریل 2021 کو جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ محمد عمران امین کو راوی اربن ڈویلیپمنٹ اتھارٹٰی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور ان کا دورانیہ 18 فروری 2021 سے شروی کیا جائیگا۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ ان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 3 لاکھ ہوگی، ڈویلپمنٹ الاؤنس 8 لاکھ روپے ماہانہ ہونگے، رہائش کے لئے ماہانہ 2 لاکھ 40 ہزار ہونگے، یوٹیلیٹی بلز کی مد میں 1 لاکھ 50 ہزار ماہانہ دیا جائے گا، سفر کے لئے 1300 سی سی گاڑی بمعہ 300 لیٹر پٹرول دیا جائیگا، ٹی اے/ ڈی اے الاؤنس 22 گریڈ کے آفسر کے برابر ہوگا، ٹیلی فون کی مد میں 1 لاکھ روپے ماہانہ دیا جائے گا، طبعی سہولیات 22 گریڈ کے آفیسر کے برابر ہوگی اور اس طرح کُل ملا کر 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائیگی۔

     

     

    Advertisement

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آپ کو ابھی بھی تبدیلی چاہئے یا نہیں؟