اہم خبریں

جب رسول اللہؐ سے سوال کیاگیا کہ اس دنیا میں آدم سے پہلے کیا تھا۔۔ تو آپ نے فرمایا۔۔

حضرت آدم اور حواؑ سے پہلے دنیا میں کیا تھا اور یہ دنیا کیسے وجود میں آئی۔ اور بہت سے لوگ اس کے متعلق سوال کرتے ہیں۔ ان سوالوں پر مختلف ماہرین، سائنسدانوں نے تھیوریز دی ہیں۔ جن کے مطابق زمین پر آدم کو اُتارنے سے پہلے یہاں شیطان کو پھینکا گیا۔

 

 

Advertisement

حضرت آدمؑ کی تخلیق کے بعد انہیں جنت میں بھیجا گیا اور فرشتوں کو انہیں سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا جس پر شیطان نے انکا ر کردیا اس وجہ سے ابلیس کو جنت سے نکال کر زمین پر پھینک دیا گیا۔ جہاں ہزاروں سال یہ روتا رہا اور پھر اس نے اللہ سے قیامت تک مہلت لے کر اولاد آدم کو راہ راست سے بھٹکانے کی قسم اٹھائی۔

 

 

Advertisement

ابلیس چونکہ کہ ایک جن تھا اور آگ سے بنا ہوا تھا ،اس لئے قیاس کیا جاتا ہے کہ زمین پر حضرت آدمؑ سے پہلے جنات موجود تھے۔ جنات کے فتنہ و فساد کی وجہ سے اللہ کے حکم سے فرشتوں کی فوج بھیج کر ان کو ختم کیا گیا اور بچے ہوئے جنوں کا بسیرا جزیرے اور سمند ر ہوگئے۔

 

 

Advertisement

عسائیوں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آدم ؑ سے پہلے زمین پر ڈائناسور آباد تھے۔ انسانوں کی آبادی کے بعد ان کی نسلیں ختم ہونے لگیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق آدم ؑ سے پہلے اس زمین پر انسانوں جیسی مخلوقات موجود تھیں۔ جن کی کچھ باقیات اور ڈھانچے ملے ہیں جس پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ آدمؑ سے پہلے بھی زمین پر انسان موجود تھے جو باقی اُمتوں کی طرح ختم ہوگئے یا کردئیے گئے۔ کچھ لوگوں کے مطابق زمین خلائی مخلوقات کا مرکز تھا۔

 

 

Advertisement

سورہ حود کی آیت 27 میں بیان کیا گیا ہے” وہی ہے جس نے زمین اور آسمان کو چھ دن میں پیدا کیا اور اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا”
اس آیت کے مطابق حضرت آدمؑ سے پہلے زمین پر صرف پانی موجود تھا۔ کسی بھی مخلوق کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا۔ اس سے متعلق حضورؐ سے لوگوں نے سوال کیا تو آپِؐ نے ارشاد کیا۔ حضرت ابو رضین اوقیلی سے روایت ہے کہ”آپؐ سے اس وقت کے لوگوں نے سوال کیا تھا کہ یا رسول اللہؐ اس دنیا مں آدم سے پہلے کیا تھا۔ تو آپؐ نے جواب دیا کہ صرف اللہ تھا۔ نہ اوپر ہوا تھی نہ نیچے اور عرش پانی پر تھا۔ اور اللہ نے قلم کو وجود میں آنے کا حکم دیا پھر اس سے کہا لکھ اور اس طرح انسانوں کے آنے سے 50 ہزار سال پہلے ہی ہر چیز تمام مخلوقات کی تقدیریں اور ان کے بارے میں سب لکھ کے لوح محفوظ میں رکھ دیا گیا۔”

 

 

Advertisement

بخاری شریف میں بیان ہے کہ ایک بار آپِؐ کے پاس یمن سے ایک وفد آیا اور کہا کہ ہمیں آپِ ؐ سے علم لینا ہے۔ آپِؐ ہمیں بتائیں کہ اس زمین پر آدمؑ سے پہلے کیا تھا ۔آپؐ نے فرمایا کچھ نہیں صرف اللہ تھا اور عرش پانی پر تھا اور لوح محفوظ میں قلم سے سب لکھ کہ محفوظ کر دیا گیا تھا۔

 

 

Advertisement

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ جب نبیؐ سے دنیا میں چیزوں کے وجود میں آنے کی ترتیب پوچھی گئی توانھوں نے میرا ہاتھ تھاما اور کہا کہ اللہ نے جب یہ دنیا بنائی تو ان کی ترتیب کچھ یوں تھی ہفتے والے دن مٹی پیدا کی اتوار کو پہاڑ، پیر کو درخت، منگل کو تکالیف، بیماریاں ، مسائل ، بدھ کو نور، جمعرات کو چوپائے اس زمین پر پھیلا دئیے اور جمعہ کے مبارک دن عصر سے رات کے درمیاں آدمؑ کو پیدا کیا تھا۔ اور جنات کو2000 سال پہلے ہی آگ سے پیدا کر دیا گیا تھا۔ اس طرح یہ دنیا وجود میں آئی اور آدم زمین پر آیا اور اس کے بعد انسانوں کی نسلیں چلیں اور ایسے ہی ایک اللہ اس زمین پر انسان کو دیا گیا وقت ختم کر دے گا اور جیسے یہ دنیا بنی ایسے ہی ختم ہو جائے گی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago