اعتماد نیوز، اسلام آباد: 7 اپریل کو ساؤتھ افریکہ اور پاکستان کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ میں پاکستان نے ریکارڈ کے ڈھیر لگا دئے۔
اعتماد نیوز، اسلام آباد: 7 اپریل کو ساؤتھ افریکہ اور پاکستان کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ میں پاکستان نے ریکارڈ کے ڈھیر لگا دئے۔
سب سے پہلے تو فخر زمان نے پھر سے سینچری کی، جبکہ اس سے پہلے میچ میں وہ ڈبل سیچری کے قریب آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد، بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنی ریکنگ میں بہتری لاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اس طرح وہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو دوسرے نمبر پر چھوڑ کر، ون ڈے میچ کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔ جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما، چوتھے نمبر پر نیوزیلینڈ کے روس ٹیلر، پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے آرون فنچ، چھٹے نمبر پر ساؤتھ افریکہ کے پلیسس، ساتویں نمبر پر برطانیہ کے جونی بیر سٹو، آٹھویں نمبر پر ڈیوڈ وارنر، نویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ اور دسویں نمبر پر پاکستان کے امام الحق ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ گزشتہ ساؤتھ افریکہ کے ساتھ میچ میں، فخر زمان کے آؤٹ متنازع قرار دیا گیا، جس کے بعد میڈیا پر اس پر کافی بحث ہوئی، مگر آئی سی سی کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔