اداکار شان بھی عمران خان کے حق میں ڈٹ گئے، جانئے تفصیلات

    اعتماد نیوز، لاہور: پاکستان کے مشہور بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار شان شاہد بھی وزیراعظم عمران خان کے حق میں کھڑے ہوگئے۔

     

     

    Advertisement

    شان شاہد نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر 2 خبریں شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ عمران خان، وہ لوگ جو سیدھے راستے پر چلتے ہیں، اکثر وہ اپنے آپ کو تہنا پاتے ہیں لیکن اللہ تعالی ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، ان کی رہنمائی کرتا ہے اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    اگر تصاویر کی بات کی جائے تو پہلی تصویر ایک پریس کلپنگ ہے، جس پر لکھا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی پودے لگانے کی مہم، 10 بلین ٹری۔ جبکہ دوسری تصویر بھی پریس کلپنگ ہے، جس پر لکھا تھا کہ امریکہ کے صدر نے دُنیا کے 40 حکمرانوں کو 2 دن کے لئے موسمی حالات پر بات کرنے کے لئے بُلایا ہے، لیکن اس میں پاکستان کو نہیں بُلایا گیا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ امریکہ موسمی حالات میں تبدیلی پر بات کرنے کے لئے 2 دن کا سمٹ اس ماہ کے آخر میں منعقد کر رہا ہے، جس میں 40 ملکوں کے سربراہوں کو بُلایا گیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ پاکستان کی اتنی بڑی پودے لگانے کی مہم کے باوجود بھی نہیں بلایا گیا، حالانکہ اس سے پہلے برطانیہ کے پارلیمنٹ میں پاکستان کی اسم مہم کو بہت سراہا گیا تھا۔

     

     

    Advertisement