اہم خبریں

ایک مرتبہ جب غلام خود مالک بن بیٹھا اور اپنے مالک کو غلام بتانے لگا اور معاملہ حضرت علی ؓ پاس پہنچا تو۔۔

حضرت علی ؓ کو دارالحکمت اس لئے کہا گیا ہے کیونکہ انہوں نے علم لادنوی کو انھوں نے موقع بہ موقع استعمال کر کے لوگوں کو نفع پہنچایا۔ اور حکمت کے وہ دروازے کھولے کہ جن کی مثال نہیں ملتی۔

 

 

Advertisement

ایک مرتبہ ایک شخص نے اپنے غلام اور اپنے بیٹے کو سفر پر روانہ کیا راستے میں دونوں کسی بات پر لڑ پڑے۔ کوفہ پہنچے تو اس غلام نے دعویٰ کیا کہ میں آقا ہوں اور یہ لڑکا میرا غلام ہے یعنی وہ خود مدعی بن بیٹھا۔ یہ معاملہ حضرت علی ؓ کی خدمت میں پیش ہوا تو حضرت علی ؓ نے فرمایا ایک دیوار میں دو سوراخ کرو اور دونوں کے سر اس میں ڈال دو، جب ایسا ہو گیا تو فرمایا جو غلام ہے اس کی گردن کاٹ ڈالو، یہ سن کر جو اصل میں غلام تھا وہ پیچھے ہٹ گیا اور گردن دیوار سے نکال لی تو ثابت ہوا کہ وہ جھوٹ بول رہا تھا۔

 

 

Advertisement

اسی طرح تین اشخاص حضرت علی ؓ کے پاس آئے اور بولے کہ سترہ اونٹ ہم میں اس طرح تقسیم کریں کہ ایک کا حصہ نصف ہو ایک کا تہائی اور ایک کا نوواں حصہ ہے۔ اور سترہ اونٹ اس طرح تقیسم کریں کے کسی اونٹ کو ذیبح بھی نہ کرنا پڑے۔ حضرت علی ؓ نے ایک اونٹ بیت المال سے منگوایا اور ان اونٹوں میں شامل کر دیا۔ اب اونٹوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی، جس شخص کا نصف حصہ تھا اس کو اونٹ دیے نو۔ جو کہ 18 کا آدھا ہے، دوسرے شخص کو دیے 6 اونٹ جس کا ایک تہائی حصہ تھا۔ نوواں حصہ اٹھارہ اونٹوں کا جو کہ دو اونٹ بنے وہ اس شخص کو دیے۔ 9+6+2 ٹوٹل 17 اونٹ ہو گئے اور جو اونٹ بیت المال سے منگوایا تھا واپس بھیج دیا۔

 

یہ حضرت علی ؓ کی حکمت کے چند واقعات ہیں ۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago