Headlines

    قادری صاحب نے خود ہی دعوت اسلامی کو توڑنے کا طریقہ بتا دیا

    بعض لوگوں کے مطابق دعوت اسلامی چند سال تک سیاست کا حصہ بن جائے گی اس بات کا جواب الیاس قادری صاحب نے اس طرح واضح کیا کہ بنفس نفیس سیاست خود میں کوئی بُری چیز نہیں ہے لیکن آج کے حالات میں سیاست ایک بہت برُا شعبہ ثابت ہورہی ہے۔

     

     

    Advertisement

    پہلے پہل عوام پر صرف پتھر اور لاٹھی چارج کیا جاتا تھا لیکن آہستہ آہستہ اس انداز کو تبدیل کر کے اب لوگوں پر گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ اور کسی بھی غیر متعلق شخص کو سیاست میں قدم بھی جمانے نہیں دیے جاتے، سیاست اور حکومت چند خاندانوں کی وراثت بن کر رہ گئی ہے۔

     

     

    Advertisement

    مولانا کے مطابق آج کے دور میں سیاست کی کمپین چلانا بھی کسی کے بس کی بات نہیں ہاں اگر کوئی خلفائے راشیدین کے دور اقتدار جیسی سیاست ہوئی تو دعوت اسلامی ضرور اس میں شامل ہو گی۔ بغیر گناہ کے آج کے دور میں سیاست ممکن نہیں۔

     

     

    Advertisement

    مولانا نے بتایا کہ ہماری جماعت میں شامل لوگ غیر سیاسی ذہن کے حامل ہیں۔ ان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انھوں نے اپنی جماعت کے سربراہ کو کہا کہ اگر دعوت اسلامی کی جماعت کو کبھی توڑنا ہو تو بس یہ اعلان کر دینا کہ ہم سیاست میں آرہے ہیں۔ خود ہی گھر پہنچ جاؤ گے۔ انھوں نے بتایا کہ دعوت اسلامی کی پالیسی میں شامل ہے کہ اس کے حامل افراد یا یہ جماعت کبھی بھی سیاست میں نہیں آئے گی انشاءاللہ

     

    Advertisement