Headlines

    بابر اعظم نے نیا ریکارڈ لگا کر بھارت اور آسٹریلیا کا منہ بند کر دیا۔

    اعتماد نیوز، لاہور: گزشتہ روز پاکستان اور ساؤتھ افریکہ کے مابین ہونے والے ٹی 20 میچ کا اختتام بہت ڈرامائی ہوا، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے ساؤتھ افریکہ کے خلاف پہلے ٹی 20 کا سہرا اپنے سر باندھ لیا۔

     

     

    جبکہ اس میچ میں بھی پاکستان نے گزشتہ میچز کی طرح عالمی ریکارڈ لگائے۔ پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے اپنا 6000 اسکور ٹی 20 میچز میں مکمل کیا اور اس طرح پاکستان کے پہلے سب سے جلدی میں 6000 سکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

     

     

    بات یہاں ختم نہیں ہوئی، بابر اعظم ٹی 20 میں 6000 اسکور اتنی جلدی کرنے والے دوسرے عالمی بلے باز بن گئے ہے۔ جبکہ پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل ہے۔

     

     

    بابر اعظم نے 6000 اسکور 165 میں مکمل کیا جبکہ کرس گیل نے یہ سکور 162 میچز میں مکمل کر رکھا ہے۔

     

     

    بابر اعظم نے دُنیا کے مشہور بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہیں، جن میں آسٹریلیا کے شان وٹسن، بھارت کے ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے اے جے فنچ، جنہوں نے یہ اسکور 180، 184 اور 190 میچز میں بالترتیب مکمل کر رکھا ہیں۔