اعمتاد نیوز، اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کرنے والوں کی شکایات کے حل کے لئے عوامی شکایات کو دوبارہ کھولیں۔
اعمتاد نیوز، اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کرنے والوں کی شکایات کے حل کے لئے عوامی شکایات کو دوبارہ کھولیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، گزشتہ سال جولائی سے دسمبر تک پاکستان سیٹزن پورٹل پر درج ہونے والی وہ شکایات دوبارہ سے کھولی جائے گی، جس پر سائل مطمئن نہیں ہوا۔ جبکہ ان شکایات کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار ہے۔
وزیراعظم نے پیغام جاری کیا کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اس حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس بارے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے سیٹزن پورٹل پر آنے والی درخواست کوئی ترجیح نہیں دی جا تھی، بلکہ ایک ٹیکنیکل طریقے سے اسے ختم کر دیا جاتا تھا۔