اگر آپ بالوں میں شیمپو استعمال کرتے ہیں تو یہ کام ضرور کرلیں ورنہ۔۔

خشک، کھردرے بال جو کہ آج کل عام مسئلہ ہیں۔ جن کی وجہ صرف صابن شیمپو اور ماحول ہیں۔ بالوں کی اچھی صحت کے لیے سب سے پہلے شیمپو ایسا ہو جو کہ بالوں کے لئے اچھا ہو اور بالوں کے مطابق استعمال کریں۔ کچھ شیمپو روزانہ استعمال کئے جا سکتے ہیں اور کچھ بالخصوص ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ استعمال کئے جا سکتے ہیں کیونکہ ایسے شیمپو ہمارے سر کی گہرائی سے صفائی کے ساتھ ساتھ بالوں کی نمی کو بھی نکال دیتے ہیں۔

 

 

Advertisement

اس لئےاپنے بالوں کی ساخت کے لحاظ سے شیمپو منتخب کریں۔ بعض اوقات لوگ شیمپو کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور پانی یا بہت ٹھنڈا یا بہت گرم استعمال کر لیتے ہیں جو کہ بالوں کے لئے بہت نقصان دہ ہے بالوں کے لئے تازہ پانی استعمال کرنا چاہیے اور کوئی بھی شیمپو ہو ہفتے میں دو مرتبہ یا زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ استعمال کرنا چاہیے۔

 

 

Advertisement

کنڈیشنر بالوں کے لئے بہت اہم ہیں یہ بالوں کی نمی کو واپس لاتے ہیں۔ کنڈیشنر بھی دو طرح کے ہوتے ہیں ایک عام استعمال کے لئے دوسرے کسی خاص مقصد کے لئے جیسے کے روکھے بالوں کو نرم کرنے کے لئے جو کہ ہمارے بالوں کو نمی دیتا ہے اس کے علاوہ تیسری قسم کے کنڈیشنر وہ ہیں جن کو لگا کر بالوں کو دھویا نہیں جاتا بلکہ لگا رہنے دیا جاتا ہے۔ جس سے بال زیادہ دیر تک نم اور آئلی رہتے ہیں۔

 

 

Advertisement

بالوں کو دھونے کے بعد کوشش کرنی چاہیے کہ الیکٹرونک چیزوں کا استعمال کم کریں۔ ہیر ڈائیر اور سٹیریٹنر کو سیرم لگا کر استعمال کریں۔ بالوں کے روکھے پن کو دور کرنے کے لئے بادام روغن اور زیتون کا تیل استعمال کریں۔ اس سے بال روکھے نہیں ہوتے۔

 

 

Advertisement

بالوں کو ہئیر کلر کم سے کم کریں اور جو بھی کریں اس میں کیمیکلز کی مقدار کم ہو۔ ان کے ساتھ ساتھ بالوں کی ساخت کے اعتبار سے آئل استعمال کریں۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago